• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکارہ کریتی سینن کے بالی ووڈ میں ۱۰؍ سال مکمل

Updated: May 25, 2024, 10:20 AM IST | Agency | Mumbai

معروف اداکارہ کریتی سینن نےبالی ووڈ میں ۱۰؍سال مکمل کر لیے ہیں۔ کریتی سینن نے ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

Kriti Sanon. Photo: INN
کیرتی سینن۔ تصویر : آئی این این

معروف اداکارہ کریتی سینن نےبالی ووڈ میں ۱۰؍سال مکمل کر لیے ہیں۔ کریتی سینن نے ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ٹائیگر شراف نے بھی اس فلم سےفلمی سفر شروع کیا تھا۔ شبیرخان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کریتی سینن کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا۔ کریتی سینن کو بالی ووڈ میں ۱۰؍سال ہو چکے ہیں اور اس موقع پر انہوں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے۔ کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیے ۱۰؍سال ہو گئے ہیں۔ میری زندگی کی بہترین اور میجکل دہائی۔ یہ کل کی طرح لگتا ہے جب میں نےپہلی بار فلم کے سیٹ پر قدم رکھا اور مجھے ایسا لگا جیسےمیں نے یہاں بہت کچھ سیکھا ہے۔ کچھ پیارے دوست ملے، خوبصورت یادیں جو ہمیشہ میرے چہرے پر مسکراہٹ لائیں گی۔ میں ہر اس شخص کا شکر یہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے اس سفر کا حصہ رہے اور جنہوں نے میرا ساتھ دیا، مجھ پر اعتماد ظاہر کیا، مجھے سکھایا اور کچھ فاصلے تک میرے ساتھ رہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK