کے وی این پروڈکشن نے اپنی آنے والی فلم جن نائیگن کی عالمی ریلیز کیلئے فارس فلمز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
EPAPER
Updated: February 02, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai
کے وی این پروڈکشن نے اپنی آنے والی فلم جن نائیگن کی عالمی ریلیز کیلئے فارس فلمز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
کے وی این پروڈکشن نے اپنی آنے والی فلم جن نائیگن کی عالمی ریلیز کیلئے فارس فلمز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ کے وی این پروڈکشن نے۲۰۲۵ء کی بہت زیادہ زیر بحث فلم جن نائیگن کے بارے میں ایک اور اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر جن نائیکن کی عالمی ریلیز کیلئے فارس فلم کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا۔ یہ فلم تھلاپتی وجے اداکاری کرنے والی فلم ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر خبر کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ فارس فلم دنیا بھر میں #Jannanayakan کو لے کر بیرون ملک کی اپنی سب سے بڑی ریلیز کیلئے فارس فلمزکے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہے۔
Phars Film is taking #JanaNayagan across the globe ♥️
— KVN Productions (@KvnProductions) February 1, 2025
Happy to be associated with @PharsFilm for the BIGGEST EVER OVERSEAS RELEASE 🔥#JanaNayaganVijay#Thalapathy @actorvijay sir #HVinoth @KvnProductions @thedeol @prakashraaj @menongautham #Priyamani @itsNarain @hegdepooja… pic.twitter.com/myhU2QXIAH
واضح رہے کہ فلم جن نائیگن کی ہدایت کاری ایچ ونوتھ نے کی ہے، جو اپنی تفریحی کہانیوں سے شائقین کو مشغول رکھنے کی صلاحیت کیلئے مشہور ہیں۔ راک اسٹار انیرودھ اس فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں۔ اس فلم کو کے بی این پروڈکشن کے وینکٹ نارائن نے پروڈیوس کیا ہے۔ شریک پروڈیوسر جگدیش پالانیسامی اور لوہت این۔ کے ہیں۔