• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کائیلی ۲۰۲۰ء میں سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹی

Updated: December 18, 2020, 2:09 PM IST | Agency | Mumbai

معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربس‘ نے دنیا میں۲۰۲۰ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ماڈل، بزنس وومن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر سرفہرست ہیں۔

Kylie Jenner.Picture :INN
کائیلی جینر ۔ تصویر:آئی این این

معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربس‘ نے دنیا میں۲۰۲۰ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ماڈل، بزنس وومن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر سرفہرست ہیں۔ اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر نے رواں برس۲۰۲۰ء میں مجموعی طور پر۵۹؍ کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔ ان کی اس کمائی کی وجہ رواں برس اپنی کاسمیٹکس فرم، کائیلی کاسمیٹکس کے ۵۱؍ فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔  امریکی کاروباری جریدے نے کہا کہ اداکارہ نے سالوں سے اپنے کاروبار کے حجم کے حوالے کافی مبالغہ آرائی کی تھی اور انہوں نے معاہدے سے جو رقم واپس نکالی وہ اتنی تھی کہ کائیلی جینر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹی بن گئیں۔ ان کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر۱۷؍ کروڑ ڈالر کمائی کی۔ رواں برس کانیے ویسٹ کی زیادہ تر کمائی ایڈیڈاس کے ساتھ کی گئی ییزی اسنیکر ڈیل سے ہوئی۔ان کے علاوہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ۱۰؍ کروڑ ۶۳؍ لاکھ ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔ وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربس کی اس فہرست کا حصہ بنے۔ ۳؍ اسٹریمنگ جائنٹس بھی اس فہرست کا حصہ بنے جن میں ریان رینالڈز۷؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ۱۸؍ویں، بیلی ایلیسش۵؍ کروڑ۳۰؍لاکھ ڈالر کے ساتھ ۴۳؍ویں اور جیری سین فیلڈ ۵؍ کروڑ۱۰؍ لاکھ کمائی کے ساتھ ۴۶؍ ویں نمبر پر ہیں۔ان تینوں افراد کی کمائی کا دو تہائی حصہ ویب اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس سے ہونے والی آمدن پر مبنی ہے۔ کرسٹیانب رونالڈو۱۰؍کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK