• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کی آسکر میں انٹری

Updated: September 23, 2024, 1:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کرن راؤ کی ہدایت کردہ فلم ’’ لاپتہ لیڈیز ‘‘ کو اسکر کیلئے ہندوستان کی انٹری کے طور پر چنا گیا۔

Laapataa Ladies. Photo: INN
لاپتہ لیڈیز۔ تصویر : آئی این این

فلم فیڈریشن آف انڈیا نے پیر کو اعلان کیا کہ کرن راؤ کی ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو آسکر ۲۰۲۵ء کیلئے باضابطہ انٹری کے طور پر چنا گیا ہے۔
پدرانہ نظام پر ہلکا پھلکا طنز کرنے والی اس ہندی فلم کو ۲۹ ؍ فلموں میں سے چنا گیا ہے۔ بشمول بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’’اینمل‘‘ ، ملیالم نیشنل ایوارڈ جیت چکی فلم ’’آتم‘‘اورکانز ایوارڈ فاتح فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘
آسامی ہدایت کار جہنو بروا کی سربراہی میں ۱۳؍ رکنی سلیکٹ کمیٹی نے متفقہ طور پر اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے زمرے میں شمار کرنے کیلئے عامر خان اور کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کا فیصلہ کیا۔
تمل فلم ’’مہاراجا‘‘ تیلگو فلم ’’کالکی: ۲۸۹۸ اے ڈی ‘‘اور ’’ہنو مین‘‘ کے ساتھ اس فہرست میں ہندی فلمز ’’سواتنترایاویر سوارکر‘‘ اور ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘بھی شامل تھے۔
ملیالم سپرہٹ ’’۲۰۱۸ء: ایوری ون ایز ا ے ہیرو‘‘ کو پچھلے سال بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK