• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’لاپتہ لیڈیز‘‘ آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گی: کرن راؤ

Updated: September 21, 2024, 7:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کرن راؤ کو امید ہے کہ وہ آسکر میں ’لاپتہ لیڈیز‘کو دیکھنا چاہتی ہیں ۔ کرن راؤ کا خواب ہے کہ ان کی فلم اکیڈمی ایوارڈس میں نظر آئے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

حال ہی میں کرن راؤ نے اس فلم کو ۲۰۲۵ء اکیڈمی ایوارڈس کیلئے با ضابطہ ہندوستانی داخلے کے طور پر زیر غور لانے کی خواہش کا اظہا رکیا تھا۔اپنی فلم کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر ملک کی نمائندگی کرتے دیکھنا کرن کیلئے فلمی کریئر کا خواب ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jio Studios (@officialjiostudios)

پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کرن نے کہاکہ’’اگر میری فلم آسکر میں جائے گی تو میرا خواب پوراہوجائے گا لیکن آسکر کا ایک طریقہ کارہے اور میں امید کررہی ہوں کہ ( لاپتہ لیڈیز) پر غور کیا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ سب سے اچھی فلم کو منتخب کیا جائے گا۔  وہ اپنے زمروں کے مطابق اچھی فلموں کا ہی انتخاب کریں گے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jio Studios (@officialjiostudios)

’’لاپتہ لیڈیز‘‘ ۲۰۰۱ء کے دیہی ہندوستان کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔اس کی مرکزی کردار دو دلہن ہیں جو ٹرین میں سفر کے دوران حادثاتی طور پر بد ل جاتی ہیں۔اس کے بعد کہانی میں کافی اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ فلم میں مزاح اور ڈرامے کا انوکھا امتزاج ہے جو عورت، اس کی شناخت اور بقا کی بااختیار کہانی ہے۔
کنڈلینگ پروڈکشن اور عامر خان پروڈکشن کی پروڈیوس کردہ ’لاپتہ لیڈیز‘ نے نئی کہانی کے ساتھ  اچھے پرفارمنس کیلئے شائقین کی داد وصولی ہے۔ نیتانش گوئل، پرتھیبھا رانتا، اسپرش شریواستو جیسی صلاحیتوں سے بھرپور نئے چہرےکے ساتھ اس فلم میں روی کرشن، چھایا کدم اور گیتا اگروال شرما جیسے تجربہ کار اداکار بھی موجو دتھے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jio Studios (@officialjiostudios)

حال ہی میں کرن راؤ نے وہسلنگ ووڈس انٹرنیشنل سیلیبریٹ سنیما ۲۰۲۴ء میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے لاپتہ لیڈیز کو ملنے والی پزیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’ انہوں نے فلم کے تعلق سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بیان دیا ۔انہوں نے کہاکہ جب مداحوں کی طرف سے اس طرح کی محبت ملتی ہے توہدایتکار کیلئے خوش کن اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ ‘‘
اگست میں، کرن راؤ اور عامرنے سپریم کورٹ آف انڈیا میں فلم کی خصوصی اسکرننگ میں شرکت کی تھی۔ یہ خصوصی اسکرننگ ججز، افسراور ان کی فیملی کیلئے رکھی گئی تھی۔
اس موقع پر کرن نے کہا کہ’’یہ ہمارے چیف جسٹس کا وژن اور دور اندیشی ہے کہ وہ اس طرح کی فلم اسٹاف اور ججز کیلئے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر بات چیت کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوںنے فلم دیکھی، اور ہم تک پہنچے، ہمیں یقین نہیں آیا۔ ہم کافی شکر گزار اور پرجوش تھے۔‘‘ 
انہوں نے ہمیں ایک موقع فراہم کیا کہ ہم اس فلم کو وسیع شعور اور شائقین  تک لے جائیں کیونکہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس نے خود کسی نہ کسی طرح فلم کی تائید کی ہے یا اپنے حلقے میں فلم کی تشہیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔ انہوں نے واقعی ہماری فلم کیلئے بہت کچھ کیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

کرن راؤ کا آسکر میں جانے کا خواب ان کے کہانی سنانے کے شوق اور فلم کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ کرن راؤ کی لاپتہ لیڈیز آسکر میں جگہ بناتی ہے یا نہیں، اس نے پہلے ہی اپنے سامعین کے دل جیت لئے ہیں، جس نے ایک فلم ساز کے طور پر راؤ کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK