• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گزشتہ سال ملک میں ۱۴ء۶؍کروڑ افراد نےسنیما گھرمیں کم ازکم ایک فلم دیکھی

Updated: October 02, 2020, 10:13 AM IST | Agency | New Delhi

میڈیاکنسلٹنگ فرم آرمیکس میڈیاکی جانب سے تیارکردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس۱۴ء۶؍کروڑ ہندوستانی۲۰۱۹ءمیںفلم دیکھنے کے لیے کم ازکم ایک مرتبہ سنیماگھرگئے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ہندوستان میں سنیماگھر کی رسائی اس کی آبادی کے۱۰ء۵؍فیصد حصے تک ہے۔آرمیکس میڈیا نے’سائزنگ دی سنیما:این آرمیکس میڈیارپورٹ آن انڈیاز تھیٹریکل آڈینس ریچ‘عنوان سےاپنی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے۔

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

میڈیاکنسلٹنگ فرم آرمیکس میڈیاکی جانب سے تیارکردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس۱۴ء۶؍کروڑ ہندوستانی۲۰۱۹ءمیںفلم دیکھنے کے لیے کم ازکم ایک مرتبہ سنیماگھرگئے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ہندوستان میں سنیماگھر کی رسائی اس کی آبادی کے۱۰ء۵؍فیصد حصے تک ہے۔آرمیکس میڈیا نے’سائزنگ دی سنیما:این آرمیکس میڈیارپورٹ آن انڈیاز تھیٹریکل آڈینس ریچ‘عنوان سےاپنی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے۵۶۰۰؍سروے پر مبنی یہ رپورٹ ہندوستان میںتھیٹر آڈینس کی جسامت بتانےوالی ہندوستان کی پہلی فیصلہ کن اور واضح اسٹڈی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سروے کے لیے ڈیٹا کووڈ۱۹؍وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے قبل جنوری سے مارچ۲۰۲۰ءمیں جمع کیا گیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق ۱۴ء۶؍ کروڑ ہندوستانی ۲۰۱۹ءمیں فلم دیکھنے کے لیے کم از کم ایک بات تھیٹر گئے۔ اس طرح ہندوستان میں سنیماگھر کی رسائی اس کی آبادی کے ۱۰ء۵؍فیصد حصے تک ہے۔اس۱۴ء۶؍کروڑ آڈینس نے ۲۰۱۹ءمیں۱۰۳؍کروڑ تھیٹریکل فٹ فالس کا تعاون دیا،یعنی فی شخص۷ء۱؍فلموں کا اوسط(مختلف زبانوں میں)۔ سنیماگھروں تک رسائی رکھنےوالوں کا۵۸؍ فیصد حصہ شہری ہندوستان سے آتا ہے۔دیہی علاقوں میں ہندوستان کی۶۹؍فیصدآبادی رہتی ہےلیکن تھیٹر جاکر فلم دیکھنے والوں میں اس کا حصہ محض ۴۲؍فیصد ہے، کیونکہ ان علاقوں میں تھیٹرز کی تعدادکم ہے۔ ہندوستان کی۵۲؍فیصد مرد آبادی تھیٹر کی دنیا میں ۶۱؍ فیصد کا تعاون کرتی ہے۔ملک میں سنیماگھر جانے والوں کی اوسط عمر۲۷ء۵؍سال ہے۔جنوبی ہندوستان بلاشبہ سنیماگھروں کی سب سے زیادہ عمل دخل والا علاقہ ہے۔۲۰۱۹ءمیں وہاں۲۲؍ فیصد آبادی تھیٹروں تک پہنچی تھی۔نتیجے میں یہ تھیٹر کی دنیا میں ۴۴؍ فیصد کا تعاون دیتا ہے، جو کہ ہندوستان کی آبادی میں اس کے۲۱؍ فیصدحصے کے مقابلے دوگنے سے بھی زیادہ ہے۔ ہندی(۵۱؍فیصد)، تیلگو(۲۱؍فیصد) اورہالی ووڈ (ڈب ورزنز سمیت۱۵؍فیصد) سرفہرست۴؍زبانیں ہیں، جن میں ہندوستان کےسنیماگھروں میں فلمیں دیکھی گئی ہیں۔ایک اوسط سنیماگھرجانے والاہندوستانی ۱ء۴؍ زبانوںمیں فلم دیکھتا ہے۔زیادہ زبانوں میں فلم دیکھنے کےمعاملے میں کیرالہ(۱ء۷) اور مہاراشٹر(۱ء۶)سب سے آگے ہیں۔ اس رپورٹ اور اس کے نتائج کے بارے میں آرمیکس میڈیا کے بانی اور سی ای او شیلیش کپور نے کہا، سنیما گھر جاکر فلم دیکھنے والے ہندوستانی آڈینس کے بارے میں اب تک دستیاب ڈیٹا کا معیار بہت خراب رہا ہے۔۱۴ء۶؍کروڑناظرین والے ہندوستان کے تھیٹر دنیا کی جسامت اتنی بڑی توہےکہ وہ ڈیٹا کا بہتر معیار کا حق رکھتاہے۔ہندوستان جیسے متنوع اور کثیر لسانی ملک میں، ایسے ڈیٹا کی کمی مواد اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کرتے وقت اسٹوڈیواور آزادپروڈیوسروں کیلئے راہیں محدودکرنے والا اہم عوامل ہوسکتا ہے۔ اس مطالعے میں سنیما جانے والوں کی آبادی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں زبان کے نقل کو سمجھنے جیسی بہت سی چیزوں پرمرکوز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ  سنیما سے وابستہ کاروبار کے مختلف اسٹیک ہولڈرزل کو زیادہ معلومات کی بنیاد پر بہتر فیصلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK