• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیئم پین کے انتقال پر ’ون ڈائریکشن‘ کا اظہار تعزیت

Updated: October 18, 2024, 5:51 PM IST | London

سابق بینڈ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے لیئم پین کے انتقال پر ان کے دیگر ۴؍ ساتھیوں، زین ملک، لوئس ٹامنلسن، ہیری اسٹائلز اور نیل ہوران نے اظہار تعزیت کیاجبکہ ون ڈائریکشن کے آفیشیل انسٹاگرام سے مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

Members of One Direction. Photo: X
ون ڈائریکشن کے ممبران۔ تصویر: ایکس

لیئم پین کے ’’وَن ڈائریکشن بینڈ‘‘ کے دیگر ساتھیوں نے ان کی موت پر مشترکہ بیان جاری کیا۔ خیال رہے کہ یہ بینڈ ۵؍ افراد (ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملنسن، نیل ہوران اور زین ملک) پر مشتمل تھا۔ دیگر ۴؍ ساتھیوں نے ون ڈائریکشن نے آفیشیل انسٹاگرام پر کہا کہ ’’ہم لیئم کے انتقال کی خبر سن کر گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔ اس کیفیت سے باہر آنے کے بعد ہمارے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہوگا۔ لیکن ابھی کیلئے صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بھائی سے بہت پیار کرتے تھے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ لیئم کے ساتھ گزارے گئے لمحوں کو ہمیشہ اپنی یادوں میں محفوظ رکھیں گے۔

لوئس ٹاملنسن نے لیئم پین کے انتقال پر انفرادی بیان میں کہا کہ ’’ہم دل شکستہ ہیں، لیئم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم اسے اس کی مہربان اور بہادر روح کیلئے یاد رکھیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK