سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اعلان کے بعد ہی سے شائقین اس کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اعلان کے بعد ہی سے شائقین اس کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی اپنی اگلی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کو اسکرین پر ایک ساتھ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں اعلان ہونے کے بعد سے شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب میکرز نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑے تہواروں جیسے عیدالفطر، رام نومی اور گڈی پاڑوا کے ساتھ موافق ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی ‘‘ کے بعد دوبارہ ساتھ آئیں گے جبکہ ’’سانوریا‘‘ کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور کی پہلی فلم ہے۔ ’’برہماستر‘‘ کے بعد یہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دوسری فلم ہے۔ اس میں وکی کوشل بھی ہیں جنہوں نے عالیہ کے ساتھ ’’راضی‘‘ اور رنبیر کے ساتھ ’’سنجو‘‘ میں کام کیا تھا۔
Mark your calendars! Sanjay Leela Bhansali’s magnum opus, ‘Love & War’, is set to release on 20th March, 2026. With the longest holiday stretch encompassing Ramzan, Ram Navmi, and Gudi Padwa, there couldn`t be a better time to unveil what may turn out to be India’s biggest… pic.twitter.com/4UYniD6tuR
— Komal Nahta (@KomalNahta) September 13, 2024
اس سے قبل نیوز ۱۸؍ شوشا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں عالیہ بھٹ نے اس پروجیکٹ کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس پروجیکٹ کے متعلق بہت پرتیں ہیں۔پہلی اہم بات یہ ہے کہ سنجے سر کے ساتھ کام کرنے کی خوشی اور اعزاز ہے۔ میں ایک شائق کے طور پر، انہیں (سنجے لیلا بھنسالی) اور رنبیر کو اتنے برسوں کے بعد ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کیلئے زیادہ پرجوش ہوں۔‘‘ رپورٹس کے مطابق ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔