• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت خراب، ایئر لفٹ سے اسپتال منتقل

Updated: November 18, 2024, 1:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اور شیو سینا(شندے) کے لیڈرگووندا کی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ایئر لفٹ سے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب تک گووندا یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔

Bollywood news, Govinda ill health, Govinda election rally in Jalgaon, Shiv Sena Shinde rally, Govinda ill health, airlifted to hospital in Mumbai....
بالی ووڈ اداکارگووندا، ایکناتھ شندے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ اداکار اور شیو سینا(شندے) کے لیڈرگووندا کی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ایئر لفٹ سے ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اداکار گووندا کو سنیچرکو جلگاؤں میں شیوسینا (شندے) کیلئے انتخابی ریلی کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا تھا۔ گووندا نے مہایوتی امیدواروں کی حمایت کیلئے روڈ شو کیا تھا۔ جیسے ہی ریلی پچورا سے گزری، انہیں سینے میں درد ہوا اور جلد ہی ان کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ انہیں ہوائی جہاز سے ممبئی لے جایا گیا اور مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق اب تک گووندا یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گووندا اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ اداکار کے منیجرنے بتایا تھا کہ لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، جس میں گووندا کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی تھی بعد ازاں گووندا کو اسپتال میں علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK