• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہیما چودھری اپنی دلکش مسکراہٹ سے مداحوں کا دل جیت لیتی تھیں

Updated: September 13, 2024, 10:57 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سےفلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی ۵۱؍ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

Mahima Chaudhry. Photo: INN
مہیما چودھری۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سےفلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی ۵۱؍ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں بٹوریں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی۔ مہیما چودھری کی پیدائش ۱۳؍ستمبر ۱۹۷۳ء کودارجلنگ میں ہوئی۔ ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے۔ 
 انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سےتعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ءمیں انہوں نے پڑھائی چھوڑکرماڈلنگ کی دنیا میں اپناکریئربنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سےمشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریہ رائے کے ساتھ تھیں۔ 
 مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پربھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں ۱۹۹۷ءمیں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری سبھاش گھئی نے کی تھی اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔ 
 فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازیں گئیں۔ فلم پردیس کے علاوہ مہیما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل کیا کرے، داغ:دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیترا، کھلاڑی ۴۲۰؍، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایہ، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل، دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈوچ، کڑیوں کا ہے زمانہ، گمنام، ڈارک چاکلیٹ، جیسی فلمیں شامل ہیں۔ 
 مہیما چودھری کو فلم پردیس کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، فلم دھڑکن کے لیے سنسوئی ایوارڈ کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، فلم دل کیا کرے کے لیے فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
 مہیماچودھری کی شادی بزنس مین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ لمبی نہیں چل سکی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ مہیما کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا اس سے صحت یاب ہونے کے بعد مہیما نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ان کی بیٹی دو مہینے تک اسکول نہیں گئی تھی۔ انہوں نے اپنے اس مرض کی جانکاری اپنے گھروالوں کو نہیں دی تھی۔ 
 ۹۰ء کی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہے اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK