• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کے فلمسازوں نے ’’سنگھم اگین‘‘ کے خلاف سی سی آئی سے رجوع کیا

Updated: October 23, 2024, 7:03 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اجے دیوگن کی مرکزی کردار والی ’’سنگھم اگین‘‘ بمقابلہ کارتیک آرین کی مرکزی کردار والی ’’بھول بھلیاں۳‘‘ باکس آفس جنگ میں شدت اختیار کرگئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اجے دیوگن کی مرکزی کردار والی ’’سنگھم اگین‘‘ بمقابلہ کارتیک آرین کی مرکزی کردار والی ’’بھول بھلیاں۳‘‘ باکس آفس جنگ میں شدت اختیار کرگئی ہے۔ ہارر کامیڈی فلم کے فلمسازوں نے دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں بہتر نمائش حاصل کرنے کیلئے ’’سنگھم اگین ‘‘ پر سنیما گھروں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن انڈیاسے رجوع کیا ہے۔
ایک ذریعہ نے بالی ووڈ ہنگاما کو بتایا کہ ’’سنگھم اگین‘‘ ، پی وی آر پکچز کی ڈسٹریبوٹر ہے جس کی وجہ سے۶۰؍ فیصد سے زیادہ شوز پی وی آر آئینکس میں سنگھم اگین کے لئے مختص ہیں۔ اس کے علاوہ انہوںنے کچھ سنگل اسکرین تھیڑوں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کے تما م شوز چاہتے ہیں۔ پردے  پر ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کو اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ ہارر کامیڈی کو صرف ایک شو دیا جائے ، وہ بھی صبح کے وقت میں۔ 
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ٹی سیریز نے اس پر کمپیٹیشن کمیشن میں جانےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سے یہ مطالبہ کیا جائے کہ دونوں ہی فلموں کو ۵۰؍ فیصد کے شوز تقسیم کئے جائیں۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ ۲۰۱۲ء میں اجے دیوگن نے سی سی آئی سے شاہ رخ خان کے خلا ف ان کی مرکزی اداکاری والی فلم ’’جب تک ہے جان ‘‘ کیلئے رجوع کیا تھا اور ان پر فلم ’’سن آف سردار ‘‘ کے  خلاف ایسا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
’’سنگھم اگین‘‘ بمقابلہ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ سے پہلے ایسی مسابقت ’’جب تک ہے جان ‘‘بمقابلہ  ’’سن آف سردار‘‘ کے ساتھ ہوئی تھی اور دونوں ہی دیوالی کے وقت میں سنیما گھروں میں ٹکرائی تھیں۔
ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ ، ’’سنگھم‘‘(۲۰۰۱ء)، ’’سنگھم ریٹرن ‘‘(۲۰۱۴)، ’’سمبا‘‘ (۲۰۱۸ء) اور’’سریہ ونشی (۲۰۲۱ء)  کے بعد فلم ’’سنگھم‘‘ تیسری فلم ہے جبکہ کوپ یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ 
اس فلم میں ایکشن ہیرو اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شراف، ارجن  کپور ، جیکی شراف اور اکشے کمار مرکزی کردار میں ہے۔ 
سلمان خان بھی ’’دبنگ ‘‘ فرنچائزی کے ’ چلبل پانڈے‘ کے کردار میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔
ہارر کامیڈی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ انیس بزمی کی ہدایت کردہ ہے۔اس فلم میں کارتیک آرین ، ترپتی ڈامری ، ودیابالن اور مادھوری دکشت نظر آئیں گے۔  
’’سنگھم اگین‘‘ اور ’’بھول بھلیاں۳‘‘ فلمیں یکم نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK