اداکارہ مندیرا بیدی کے شوہر اور فلمساز راج کوشل۴۹؍ برس کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔کنبے کے ایک قریبی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
EPAPER
Updated: July 01, 2021, 3:07 PM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ مندیرا بیدی کے شوہر اور فلمساز راج کوشل۴۹؍ برس کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔کنبے کے ایک قریبی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
اداکارہ مندیرا بیدی کے شوہر اور فلمساز راج کوشل۴۹؍ برس کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔کنبے کے ایک قریبی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راج کوشل کو صبح ساڑھے۴؍ بجے دل کا دورہ پڑا۔ راج نے اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کی ناگہانی موت پربالی ووڈ کی کئی ہستیوں نےانہیںخراج عقیدت پیش کیا ہے۔راج کوشل نے بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ’ پیار میں کبھی کبھی ‘ ،’ `شادی کا لڈو‘ اور’ `انتھونی کون ہے ‘جیسی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ راج کوشل اور مندیرابیدی کی شادی ۱۴؍ فروری۱۹۹۹ء کو ہوئی تھی۔ دونوں کے بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ راج اور مندیرا نے پچھلے سال ہی بیٹی تارا کو گود لیا تھا۔ مندیرا اور راج کی پہلی ملاقات۱۹۶۶ء میں مکل آنند کے گھر پر ہوئی تھی۔ مندیرا آڈیشن دینے وہاں پہنچی تھیں اور راج مکل آنند کے معاون کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ اسی جگہ سے ان دونوں کی محبت کا آغاز ہوا تھا ۔راج کوشل کے انتقال پر تعزیت کا ا ظہار کرتے ہوئےروہت بوس رائے نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھاکہ’’ راج ، میرے دوست ، میرے بھائی۔ آپ جہاںبھی ہیں،خوشیاں پھیلاتے رہیں۔ مجھے یقین ہےکہ آپ سورگ میںایک اچھے ٹھکانے کی تلاش کررہے ہوںگے ۔ ہم سب نے آپ کو بے حد پیار کیا تھا ۔‘‘