• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آپ دنیا پر حکم چلا سکتے ہیں، غزہ پر نہیں‘‘ فلسطینی بچی کا ٹرمپ کو جواب

Updated: February 07, 2025, 5:41 PM IST | Agency | Gaza

امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کے متنازع بیان پر فلسطین کی کمسن لڑکی ماریہ حنون نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔

 Maria Hannoun. Picture: INN
ماریہ حنون۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کے متنازع بیان پر فلسطین کی کمسن لڑکی ماریہ حنون نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔ غزہ پٹی  پر قبضے کے بیان پر جہاں دنیا بھر سے اس حوالے سے امریکی صدر کی مذمت کی جا رہی ہے۔ وہیں ایک کمسن مگر بہادر فلسطینی لڑکی ماریہ حنون نے بھی  ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ ’انسٹا گرام‘ پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ننھی لڑکی ماریہ حنون امریکی صدر کے متنازع بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ سے  سوال کر رہی ہے کہ ’’اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل

جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے‘‘ماریہ کہتی ہے کہ جب آپ اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کر دیں گے تو پھر مجھے کیوں کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جاؤں۔ فلسطینی بچی نے ٹرمپ سے دوٹوک کہا کہ ’’آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں، سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے۔‘‘ ماریہ نے ٹرمپ کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو جمہوری اور انسانی آزادی والی ریاست کہتی ہیں، مگر کس کی اور کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK