Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

مارول کا ’’اوینجرس: ڈومسڈے‘‘ کا اعلان، متعدد بڑے ستارے کاسٹ میں شامل

Updated: March 27, 2025, 10:07 PM IST | Los Angeles

مارول نے اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’اوینجرس: ڈومسڈے‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

مارول نے ’’اوینجرس: ڈومسڈے‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔ مارول نے ایک منٹ ۴۸؍ سیکنڈ کا ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میکرز نے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے کردار ڈاکٹر ڈوم سے لڑنے کیلئے ایکس مین اور فینٹاسٹک فور دونوں فلموں کے اداکاروں کو شامل کیا ہے۔ کرس ہیمس ورتھ، ٹام ہلڈلسٹن، اور انتھونی میکی اپنے کرداروں میں دوبارہ نظر آئیں گے۔ لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان کے کرداروں کے اطراف کہانی کیسے بُنی جاتی ہے۔ لوکی اور تھور کے علاوہ، مارول نے فلم میں ان اداکاروں کو بھی کیا ہے:

پال روڈ بطور اینٹ مین
سمو لیو بطور شینگ چی
ٹام ہلڈلسٹن لوکی کے طور پر
لیوس پل مین بطور سینٹری
فلورینس پگھ بطور ییلینا
ڈینی رامیرز بطور فالکن
ایان میک کیلن بطور میگنیٹو
سیبسٹین اسٹین بطور بکی
ونسٹن ڈیوک بطور ایم باکو
کرس ہیمس ورتھ بطور تھور
کیلسی گرامر بطور بیسٹ
جیمز مارسڈن بطور سائکلپس
چیننگ ٹیٹم بطور گیمبٹ
وائٹ رسل بطور امریکی ایجنٹ
وینیسا کربی بطور سو اسٹورم
ربیکا رومیجن بطور اسسٹک
پیٹرک سٹیورٹ بطور پروفیسر ایکس
ایلن کمنگ بطور نائٹ کرالر
لیٹیا رائٹ بطور بلیک پینتھر
ٹینوس میہیا بطور نیمور 
پیڈرو پاسکل بطور ریڈ رچرڈز
ہننا جان کامن بطور گھوسٹ 
جوزف کوئین بطور جانی اسٹورم 
ڈیوڈ ہاربر بطور ریڈ گارڈین
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر بطور ڈاکٹر ڈوم
ایبون ماس-بچرچ بطور چیز
انتھونی میکی بطور کیپٹن امریکہ
تاہم، ہو سکتا ہے کہ یہ فلم کی پوری کاسٹ نہ ہو اور فلم میں کچھ بڑے سرپرائزز ہمارے منتظر ہوں۔ انتھونی اور جو روسو اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسے یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK