• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوم پیدائش پر آئیڈیا کا ڈراما ’آزاد کا خواب ہندوستان کی آزادی‘

Updated: November 10, 2024, 10:47 AM IST | Mumbai

اردو داں طبقہ میں اب ایک ایسی نسل پرورش پا رہی ہے جس کو اپنے رہنماؤں کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اردو داں طبقہ میں اب ایک ایسی نسل پرورش پا رہی ہے جس کو اپنے رہنماؤں کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔ نہ ہم کو انکی پیدائش کا علم ہے نہ انکی وفات کا اور نہ ہی ان کےمتعلق ہم کچھ جانتے ہیں۔ ہمیں کم از کم اپنے بچوں کو اپنے رہنماؤںاور ادیبوں شعراء کی جانکاری دینی چاہیے۔ اسکولوں اور کالجوں میں ان اشخاص پر پروگراموں کےسلسلہ کو برقرار رکھنا چاہئےجس سےبچے مستفید ہو سکیں۔اسی کوشش کے تحت مولاناابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر اتوار ۱۰؍نومبر کوشہر کے مشہور ڈراما گروپ آئیڈیا کی جانب سے ایک خصوصی ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے جس کا نام ’آزاد کا خواب ہندوستان کی آزادی‘۔یہ ڈراما اتوار کی شام ساڑھے۷؍ بجے شکنتلم اسٹوڈیو، آدرش نگر میں پیش کیا جائے گا۔ مولاناکےافکار،انکی ادبی اورسیاسی بصیرت کو بہت دلکش انداز میں آئیڈیا کے سنیئراداکار یکتارتھ شریواستو  پیش کریںگے۔اہلِ ذوق حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔ مزید تفصیلات کیلئےرابطہ قائم کریں۔9821044429

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK