جیرارڈ جان اسٹون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’میگن ۰ء۲؍‘‘کا ٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ءکو امریکہ میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 9:11 PM IST | Mumabi
جیرارڈ جان اسٹون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’میگن ۰ء۲؍‘‘کا ٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ءکو امریکہ میں ریلیز ہوگی۔
اگرآپ کو جیرارڈ جان اسٹون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’میگن‘‘ پسند آئی ہےتوآپ کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے کہ یونیورسل پکچرز نے ’’میگن ۰ء۲؍ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سائنس فکشن ہارر فلم ایک عجیب و غریب گڑیان پر مبنی ہے۔ ’’میگن ۰ء۲؍ کے ٹیزرکے ذریعے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ میگن واپس آچکی ہے اور اب کہانی مزید دلچسپ ہوگی۔تاہم، ٹیزر کے ذریعے ’’میگن ۰ء۲؍‘‘ کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
Megan 2.0 dropped a teaser!pic.twitter.com/zLRsKQrbt9
— Phase Hero (@PhaseHero) February 3, 2025
یہ صرف کچھ تقریباً ایک منٹ پر مبنی کلپ میں میگن، جو ایک ذہین مشینی گڑیا ہے، کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گای ہے۔ ٹیزر کے ذریعے مداحوں کو میگن کا نیا چہرہ لک دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں میگن نے اسکول کی یونیفارم زیب تن کی ہوئی ہے اور اس کی آنکھوں میں ایک قسم کی گہرائی دکھائی گئی ہے۔
ٹیزر میگن میں مداحوں سے سوال کرتی ہے ’’کیا آپ نے مجھے یاد کیا؟‘‘ ’’میگن ۰ء۲؍‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ ’’میگن ۰ء۲؍‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض جیرارڈ جون اسٹون نے انجام دیئے ہیں۔ یہ ’’میگن‘‘ (۲۰۲۲ء) کا سیکوئل ہے۔ اس کی اسکرپٹ بھی جیرارڈ اسٹون نے ہی لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: خواتین اور لڑکیوں پر حملے کو نسل کشی کے طورپر استعمال کیا گیا: اقوام متحدہ
’’میگن‘‘
یاد رہے کہ میگن سیریز کی پہلی فلم ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’’میگن‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض بھی جیرارڈ جون اسٹون نے ہی انجام دیئے تھے۔ اس فلم کی اسکرپٹ اکیلا کوپر نے لکھی تھی جو کوپر اور جیمس وان کی کہانی پر مبنی تھی۔