Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایم ایف حسین ایک مصور ہی نہیں بلکہ فلمساز اورمادھوری دکشت کے مداح تھے

Updated: September 18, 2022, 10:18 AM IST | Mumbai

دنیا میں بہت کم ایسی ہستیاں پیدا ہوتی ہیں، جنہوں نے نہ صرف زندگی میں بے پناہ شہرت حاصل کی، مرنے کے بعد بھی برسوں تک لوگ انہیں بھلا نہیں پائے۔

MF Hussain can be seen with Madhuri Dixit
ایم ایف حسین کو مادھوری دکشت کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

دنیا میں بہت کم ایسی ہستیاں پیدا ہوتی ہیں، جنہوں نے نہ صرف زندگی میں بے پناہ شہرت حاصل کی، مرنے کے بعد بھی برسوں تک لوگ انہیں بھلا نہیں پائے۔
 عظیم مصورمقبول فدا حسین کی پیدائش۱۷؍ ستمبر ۱۹۱۵ء کو  ایک چھوٹے سے علاقےمیں ہوئی تھی۔ گھرانہ مذہبی سلیمانی بوہرہ تھا جو داؤدی بوہروں سے جدا ایک چھوٹا سا فرقہ ہے۔ ان کی مادری زبان گجراتی تھی۔ انہیں بچپن سے ہی مصوری کا شوق تھا۔ انہوں نے ممبئی کے آرٹ اسکول میں طالب علمی کے دوران ہی فلموں کے پوسٹر بنانے شروع کردیئے تھے۔فدا حسین کے والد نے بہت چاہا کہ وہ کاروبار کی طرف مائل ہو جائیں لیکن ان کا رجحان تو پینٹنگ کی جانب تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی آئل پینٹنگ دکان پر ہی بیٹھ کر بنائی۔
 ایم ایف حسین شارٹ فلمیں بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔۱۹۹۴ءمیںجب ان کی نگاہ مادھوری دکشت پر پڑی تو وہ ان کی خوب صورتی اور حسن کے دلدادہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے مادھوری کےساتھ’گج گامنی‘کےنام سے’ٹیل آف تھری‘ سیریز بنائی جس میں انہوں نےمادھوری کو اس قدر خوب صورتی کے ساتھ پینٹ کیا کہ نئی نسل میں ان کی شہرت کی وجہ ہی مادھوری کی پینٹنگس بن گئیں۔انہیں مادھوری کے فن سے دیوانگی کی حد تک لگاوٴ تھا۔ حسین صاحب کو مادھوری کی ایک فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اس قدر پسند تھی کہ انہوں نے اسے ۷۰؍ مرتبہ دیکھا۔قبل ازیں۱۹۶۷ءمیںانہوں نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی دستاویزی فلم ’تھرو دی آئیز آف اے پینٹر‘کے لئے ’گولڈن گلوب ایوارڈ‘ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی شارٹ فلمیںبنائیں۔ وہ اپنی لگن اور زبان دونوں کے بڑےپکےتھے۔ نڈر تھے، کئی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ ان کی آپ بیتی بھی شائع ہوچکی ہے۔المی شہرت یافتہ ہندوستانی مصور مقبول فداحسین ۹۷؍سال کی عمر میں۹؍جون۲۰۱۱ءکو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

mf hussain Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK