• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ’’مائیکل‘‘ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی

Updated: November 06, 2024, 6:16 PM IST | Washington

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ’’مائیکل‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ءمیں ریلیز ہونےو الی تھی مگر اب اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز کی جائے گی۔

Michael Jackson. Photo: INN
مائیکل جیکسن۔ تصویر: آئی این این

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم ’’مائیکل‘‘ کی ریلیز کو۶؍ ماہ کیلئے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب یہ فلم ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم، جس کی ہدایتکاری کے فرائض انتون فوکوا نے انجام دیئے ہیں، ۱۸؍ اپریل۲۰۲۵ء کو ریلیز کی جانے والی تھی۔دی ہالی ووڈ رپورٹر لائن گیٹ کے مطابق اس فلم کوبنانے والے اسٹوڈیو نے منگل کو یہ اعلان کیا تھا کہ فلم کی ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے۔ فلم ’’مائیکل‘‘ میں جیفرجیکسن،جو مائیکل جیکسن کے بھتیجے ہیں، نے فلم میں کلیدی کردار نبھایا ہے۔فلم میں  نئا لانگ، لورا ہیرئیر، کولمن دومینگو اور مایلز تلر نے کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ 

 

انتون فکوا نے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں جبکہ فلم کی اسکرپٹ جون لوگان نے لکھی ہے۔ فلم ’’مائیکل‘‘ کو گراہم کنگ نے پروڈیوس کیا ہے جنہوں نے قبل ازیں ’’بوہیمین راپسوڈی‘‘ کو پروڈیوس کیا تھا ۔ فلم ’’مائیل‘‘ کی تصاویر اپریل میں سنیما کون میں دکھائی گئی تھیں جہاں کنگ نے کہا تھاکہ اس فلم میں ۳۰؍ نغمے ہیں اور یہ ایک طویل فلم ہے کیونکہ ہمیں مائیکل جیکسن کی کہانی کے ساتھ انصاف کرنا تھا۔خیال رہے کہ مائیکل جیکسن ۲۰۰۹ء میں ۵۰؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK