’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ اور ’’اینولا ہومز‘‘ جیسی سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ۲۰؍ سالہ اداکارہ ملی بوبی براؤن نے جیک بونگیووی سے اٹلی میں شادی کرلی۔
EPAPER
Updated: October 03, 2024, 4:49 PM IST | Rome
’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ اور ’’اینولا ہومز‘‘ جیسی سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ۲۰؍ سالہ اداکارہ ملی بوبی براؤن نے جیک بونگیووی سے اٹلی میں شادی کرلی۔
ملی بوبی براؤن (نیٹ فلکس کی اسٹرینجر تھنگس سیریز میں ’’ایل‘‘ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ) نے اپنی خفیہ شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ خبروں کے مطابق انہوں نے مئی میں دوبارہ شادی کی۔ واضح رہے کہ ایک سال سے کچھ زائد عرصہ پہلے انہوں نے جیک بونگیووی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ انسٹاگرام پر ملی نے جیک بونگیووی کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کیں تو مداحوں کے کمنٹس کا سیلاب امڈ پڑا۔ سبھی نے انہیں خوب مبارکبادیں دیں۔
دریں اثناء، پیپلز میگزین نے اطلاع دی ہے کہ جوڑے کی شادی اٹلی کے ولا سیٹینالے میں ہوئی۔ ان کی شادی میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔