آٹھ ہفتوں تک ناظرین کو مختلف ذائقوں سے روشناس کرانے اور دلچسپ چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد منگلور سے تعلق رکھنے والے ۲۴؍ سالہ محمد عاشق اس سیزن کے حتمی ماسڑ شیف بنے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 09, 2023, 3:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آٹھ ہفتوں تک ناظرین کو مختلف ذائقوں سے روشناس کرانے اور دلچسپ چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد منگلور سے تعلق رکھنے والے ۲۴؍ سالہ محمد عاشق اس سیزن کے حتمی ماسڑ شیف بنے ہیں۔
آٹھ ہفتوں تک ناظرین کو مختلف ذائقوں سے روشناس کرانے اور دلچسپ چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد منگلور سے تعلق رکھنے والے ۲۴؍ سالہ محمد عاشق اس سیزن کے حتمی ماسڑ شیف بنے ہیں۔
محمد عا شق، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں شکست کا سامنا کیا تھا، سونی لائف پر شو کے پہلے ڈجیٹل سیزن میں اپنے جذبہ اور استقامت سے اپنے خواب کو پورا کیا۔ ماسٹر شیف انڈیا میں آنے سے پہلے عاشق کی اپنی جوس شاپ تھی جہاں انہوں نے انوکھی ترکیبیں اختیار کرکے کھانا پکانے کے فن کا مظاہرہ کیا۔ پچھلے سیزن میں شو سے باہر ہونے کے باوجود انہوں نے عزم کے ساتھ دوبارہ کوشش کی اور اپنے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اپنے شاندار سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد عاشق نے کہا کہ’’میں ماسٹر شیف انڈیا کے اپنے شاندار سفر کیلئےبے حد مشکور ہوں۔ شو سے باہر ہونے سے لے کر ٹرافی ہاتھ میں لینے تک میں نے کئی سبق سیکھے۔ اس تجربے نے میری زندگی کو نئی شکل دی اور یہ ٹائٹل جیتنا اب بھی غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔ گزشتہ سیزن میں شکست کے بعد مضبوط عزم کے ساتھ واپس آنا مشکل تھا لیکن میں نے خود کو مکمل طور پر کوکنگ کیلئے وقف کر دیا۔ یہ جیت صرف میری نہیں بلکہ ہر خواب دیکھنے والے کے لئے ہے جو اپنے مقصد کو پانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ میں ججوں کا بے حد مشکور ہوں۔ شیف وکاس، رنویر ، پوجا، میرے ساتھی، سامعین اور تمام نامور شیفس نے مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کیا۔ میں نے نمایاں ترقی کی ہے اور کوکنگ کی صلاحیتوں میں قابل ذکر تبدیلی دیکھی۔ یہ سب بوٹ کیمپ کے ناقابل یقین تجربے کی بدولت ہے۔‘‘
محمد عاشق کے علاوہ نامبی جیسیکا ماراک نے فرسٹ رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی جبکہ رخسار سعید نے دوسر ی رنر اپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔