عامر خان کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مونا سنگھ نے فلم کوفلاپ قرار دینے سے انکار کیا ،کہا:سب نے فلم کو مثبت قرار دیا
EPAPER
Updated: September 19, 2022, 1:51 PM IST | Agency | Mumbai
عامر خان کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مونا سنگھ نے فلم کوفلاپ قرار دینے سے انکار کیا ،کہا:سب نے فلم کو مثبت قرار دیا
عامر خان اورکرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پرفلاپ ثابت ہوئی۔ اداکارہ مونا سنگھ نے فلم میں عامر خان کی والدہ کاکردار ادا کیا۔ فلم کےفلاپ ہونے کےبعدسے مونا سنگھ اس سارے معاملےپرخاموش ہیں لیکن اب انہوں نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھانےکے باوجود یہ فلم طویل عرصے تک لوگوں کے دلوں میں چھائی رہے گی۔
لال سنگھ چڈھا نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فارسٹ گمپ پر مبنی فلم لال سنگھ چڈھا جلدہی نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونا سنگھ نے کہا، ’’جب فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی تو یہ زیادہ سےزیادہ لوگوں تک پہنچے گی۔ ان کا اپنا اپنانقطہ نظر ہوگا۔ یہ کوئی شارٹ ٹرم فلم نہیں ہے جسے ہٹ یا فلاپ کہا جا سکے۔ یہ فلم طویل عرصے تک لوگوں کے ساتھ رہے گی۔‘‘
باکس آفس مجھےسمجھ میں نہیں آتا
موناسنگھ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اتنی خوبصورت فلم کا حصہ بننےکاموقع ملا۔ مونا نے کہا کہ وہ فلمی شخصیت نہیں ہیں اس لیے باکس آفس کو نہیں سمجھتی۔مونا نے کہا کہ یہ ان کے کریئر کی تیسری فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ جس نےبھی فلم دیکھی ہے اس کے بارے میں مثبت باتیں ہی کہی ہیں۔
مونا کی اگلی فلم گھریلو تشدد پر ہے
واضح رہےکہ مونا سنگھ جلد ہی مختصر فلم ایک چپ میں کام کرتی نظر آئیں گی جسےسونیا وی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی کووڈ ۱۹؍ کے دوران گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئےواقعات کے بارے میںہے۔مونا کی فلموں کی بات کریں تو اس سے قبل وہ تھری ایڈیٹس اورجسّی جیسی کوئی نہیں میں نظر آ چکی ہیں۔