• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ کا موشن پوسٹر ریلیز

Updated: October 31, 2024, 7:59 PM IST | Mumbai

ورون دھون کی ’’بی بے جان‘‘ کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جسے یکم نومبر سے سنیما گھروں میں چلایا جائے گا جبکہ ۴؍ نومبر کو دنیا بھر میں ڈجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ورون دھون کی اداکاری سے سجی فلم ’’بے بی جان‘‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے جو ایٹلی کی تمل فلم ’’تھیری‘‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔ اس فلم میں کیرتھی سریش، وامقہ گبی، جیکی شروف اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ فلمسازوں نے ’’بے بی جان‘‘ کا ایک نیا موشن پوسٹر جاری کیا جس میں ورون دھون نظر آرہے ہیں۔ یہ موشن پوسٹر یکم نومبر کو سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر ایک نوٹ بھی جاری کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ ’’یہ پروجیکٹ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ یہ صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ ہماری محنت، لگن اور جذبے کی انتہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سنگل اسکرینوں اور ملٹی پلیکس دونوں میں ناظرین اسے پسند کریں گے۔یہ ہمارے لئے ایک خاص لمحہ ہے۔‘‘

کلیس کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو جیو اسٹوڈیوز، سنی ون اسٹوڈیوز اور اے فار ایپل پروڈکشنز کے تحت ایٹلی مراد کھیتانی، اور جیوتی دیشپانڈے کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ’’بے بی جان‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK