• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مونی رائے کورونا سے متاثر افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں

Updated: May 22, 2021, 2:09 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ مونی رائے ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیشہ نیک کاموں کی حمایت کی ہے۔ اس خطرناک وبا کے دوران مونی اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔

Mouni Roy. Picture:INN
مونی رائے۔تصویر :آئی این این

اداکارہ مونی رائے ان چند اداکاراؤں میں سے ایک  ہیں جنہوں نے ہمیشہ نیک کاموں کی حمایت کی ہے۔ اس خطرناک  وبا کے دوران   مونی اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔ وہ اب ایسکون فاؤنڈیشن  کے ذریعہ مغربی بنگال کے علاقے مایا پور کے خراب حالات کے بارے میں سوشل میڈیاپر بتارہی ہیں اور مدد کی اپیل کررہی ہیں۔ مغربی بنگال کے اس چھوٹے سےشہر کے عوام طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کس طرح پریشانی برداشت کررہے ہیں اس کی اطلاع مونی رائے سوشل میڈیا پر دے رہی ہیں۔    مایا پور اور اطراف کے علاقوں میں لوگ  اسپتالوں ، آکسیجن سلنڈروں ،  ڈاکٹروں اور متعلقہ طبی سامان کی کمی کی وجہ سے دوچار ہیں۔ایسکون  فاؤنڈیشن مایا پور میں ایک طبی سہولت تعمیر کررہاہے جس سے کووڈ۱۹؍ سے متاثرہ افراد کو مناسب طبی امداد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اداکارہ مونی رائے نے اب اس کارخیر کیلئے  اپنی  حیثیت  کے مطابق ایسکون فاونڈیشن کو عطیہ دیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK