• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مونی رائے ’سلطان آف دہلی‘ میں کام کر کے بے حد خوش ہیں

Updated: September 30, 2023, 9:44 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے فلم سلطان آف دہلی میں کام کرکے بے حد خوش ہیں۔ ’سلطان آف دہلی‘آسنشن ارنب رے کی کتاب پر مبنی ہے۔

Mouni Roy. Photo. INN
مونی رائے۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے فلم سلطان آف دہلی میں کام کرکے بے حد خوش ہیں۔ ’سلطان آف دہلی‘آسنشن ارنب رے کی کتاب پر مبنی ہے۔اس سیریز کے پروڈیوسر ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور اس کے ہدایت کار ملن لوتھریا ہیں ۔ سپرن ورما اس کی شریک ہدایت کاہیں اور اس کے شریک مصنف بھی ہیں ۔مونی رائے نے ’سلطان آف دہلی‘میں نین تارا کا کردار ادا کیا ہے۔ سلطان آف دہلی میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونی رائے نے کہا، نین تارا آزاد اور بہادر ہے۔ اس کے خیالات واضح ہیں اور وہ جانتی ہےکہ اسے کیا چاہئے۔ وہ ایک بنگالی شیرنی جیسی ہے۔جب میں پہلی بار ملن سرسے ملی اور انہوں نے اس کردار کے بارے میں بتایا تو میں اپنے ذہن میں پرامید تھی کہ وہ مجھے کاسٹ کریں گے۔ جس طرح سے وہ سوچتی ہے، محسوس کرتی ہے اور اپنے راستے میں آگے بڑھتی ہے اس سے میں واقعی متاثر ہوئی۔ اگر آپ کتاب پڑھیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اس کی دنیا میں ہیں اور میں یہی چاہتی تھی، اس لیے میں اپنے کردار سے بہت خوش ہوں ۔
سلطان آف دہلی میں طاہر راج بھسین، انجم شرما، ونے پاٹھک، نشانت دہیا، انوپریا گوئنکا، مونی رائے،ہرلین سیٹھی اور مہرین پیرزادہ مرکزی کرداروں میں ہیں ۔ ’سلطان آف دہلی‘۱۳؍اکتوبر ۲۰۲۳ءکوڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK