• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’مسز‘ ٹیزر : ثانیہ ملہوترا ورسیزز روایتی نظام

Updated: November 08, 2023, 5:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’مسز ‘ فلم ’ دی گریٹ انڈین کچن ‘ کا ریمیک ہے۔ بدھ کو ثانیہ ملہوترا کی فلم ’مسز‘ کا ٹیزر ریلیز ہوا۔

Sanya Malhotra. Photo: INN
ثانیہ ملہوترا۔ تصویر:آئی این این

بدھ کو ثانیہ ملہوترا کی فلم ’مسز‘ کا ٹیزر ریلیز ہوا۔ یہ  ملیالم فلم ’ دی گریٹ انڈین کچن‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ ٹیزر میں ثانیہ ملہوترا اور کھانے کے درمیان رشتے کو بتایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی نوبیاہتا خاتون کی ہے جو اپنے پریشان شوہر نیشانت دہیا اور سسرکنولجیت سنگھ کو خوش کرنے کی ہر کوشش کرتی ہے لیکن اس کی کوشش ہمیشہ ناکافی ہوتی ہے۔ ’پھلکا‘ اچھے سے گرم نہیں ہے اور’بریانی‘ بنانے کا صحیح طریقہ سیکھنا چاہئے اور اسےکھانا بنانے میں ’’ قوانین پر عمل‘‘ کرناچاہیے۔ گھرمیں معمول کا ایک دن ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح روزمرہ کے مسائل پر قابو پاتی ہے اور ایک خوشگوار زندگی گزارنا شروع کرتی ہے۔
ثانیہ ملہوترا نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’عالمی سطح پرخواتین کوتحریک دینے، بات چیت کرنے ، مشکلوں سے نمٹنے اور فتح حاصل کرنےکیلئے تیار! ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ ہماری فلم’ مسز‘ طاقت اور خوبصورت کہانی کا ورلڈ پریمیئر ۱۷؍ نومبر کو ٹالن بلیک نائٹس فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ فلم کو فیسٹیول میں ناقدین کے مقابلہ کے زمرے کے تحت طاقتور بیانیہ کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jio Studios (@officialjiostudios)


فلم کی ہدایت کار آرتی کاداو ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوس جیوتی دیشپانڈے ، پمی باویجا اور ہرمن باویجا نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK