• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘۱۸؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

Updated: February 05, 2025, 4:21 PM IST | Mumabi

ڈزنی کی فلم ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘۱۸؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیزہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ دسمبر

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈزنی کی ’’مفاس: دی لائن کنگ‘‘ ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ متوقع فلم تھی۔ بیری جینکینز کی یہ فلم ۲۰۱۹ء کی فلم ’’دی لائن کنگ‘‘کا ری میک ہے۔ ۹؍ دسمبر ۲۰۲۴ءڈولبی تھیٹر، لاس اینجلس، امریکہ میں فلم کا بین الاقوامی پریمیر ہوا تھا۔ بعد ازیں یہ فلم امریکہ میں ۲۰؍دسمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔ 


تاہم،فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا۔ ایڈوینچر اور موسیقی سے بھرپور فلم ’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ۱۸؍فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی اور مداح اسے خرید کر دیکھ سکیں گے۔ تاہم،یکم اپریل۲۰۲۵ء سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس فلم کو مفت میں دیکھا جاسکے گا۔ ’’مفاسا:دی لائن کنگ‘‘ والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کلیکشن کی لائیو ایکشن اسٹوریز کا حالیہ ایڈیشن ہے۔۲۰۱۹ء کی فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ میں سمبا کی بادشاہ بننے کی کہانی بیان کی گئی تھی لیکن ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی فلم ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ کے پریکوئل میں مفاسا کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس ایڈوینچر فلم میں مفاسا کا بچپن،دوسروں سے اس کی رشتہ داری اور اس کے راجا بننے کا سفر دکھایا گیا ہے۔ فلم کے پلاٹ میں اس بات پر بھی توجہ دی گئی ہے کہ کس طرح تاکا اور مفاسا کی دوستی تخت کیلئے دشمنی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

فلم کے امریکی ورژن میں جوان مفاسا کو جبکہ تاکا کو کیلوین ہیریسن جونیئر نے آواز دی ہے۔ مفاسا کی بیوی ’’نیلا‘‘کو بیونسے نے آواز دی تھی جبکہ مفاسا کی بیٹی کیارا کو بلیو ایوی کارٹر نے آواز دی تھی۔ فلم میں مینوئل میرانڈا نے موسیقی ترتیب دی ہے جس میں مفاسا کے سفر کو خوبصورتی سے بیان کیاگیا ہے۔ یہ فلم ہندی، تیلگواور تمل زبانوں میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان نے ’’مفاسا‘‘ کو آواز دی تھی، شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے ’’سمبا‘‘جبکہ ابرام خان نے جوان مفاسا کو آواز دی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے مشرا، اشیش ودیا رتھی اور شریاس تلپڈے بھی شامل ہیں۔ یہ فلم۵؍ جولائی ۲۰۲۴ء کو ہندوستانی میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK