• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مکیش کھنہ کی رام کے کردار کے متعلق رنبیر کپور پر تنقید

Updated: December 19, 2024, 5:25 PM IST | Mumbai

مکیش کھنہ نے نتیش تیواری کی اگلی فلم ’’رامائن‘‘ میں رنبیر کپور کے رام کا کردار اداکرنے کے تعلق سے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی لمپٹ چھچھورا ہے تواس کا اثر اسکرین پر دکھائی دے گا۔انہوں نے اپنی گزشتہ فلم اینیمل میں منفی کردار ادا کیا تھا جس کی جھلک رامائن میں ان کے کردار میں نظر آسکتی ہے۔‘‘

Mukesh Khanna. Photo: INN
مکیش کھنہ اپنے بیانات کیلئے مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مکیش کھنہ کو رنبیر کپور کے تعلق سے کمینٹ کرنے پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کو نتیش تیواری کی اگلی فلم ’’رامائن‘‘ میں کاسٹ کئے جانے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔مکیش کھنہ نے رنبیر کپور کی گزشتہ فلم ’’اینیمل‘‘ میں ان کے منفی کردار کا حوالہ بھی دیا۔ 


انہوں نے مڈ ڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو کے درمیان رنبیر کپور کو رامائن میں ’’بھگوان رام‘‘ کا رول دیئے جانے کے تعلق سےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ اگر میں نے ایسا کیا تووہ مجھ پر الزام عائد کریں گے کہ میں سب پر تنقید کرتا ہوں۔ وہ میری شہرت کو تباہ کر دیں گے۔ میں انہوں نے غیر مہذب نہیں ہوں بس وہ کہتا ہو جو مجھے سمجھ آتا ہے۔ اگر وہ رامائن بنا رہے ہیں تو انہیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ بھگوان رام کے کردار کا موازنہ ارون گویل کے کردار سے کیا جائے گا۔‘‘ بعد ازیں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے ’’رامائن‘‘ کے کردار کیلئے کوئی اور اداکار بہترین ہوگا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ارون گویل کے کردار کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ میرا صرف یہ کہنا ہے کہ جو بھی رام کا کردار اداکرے اسے رام کی بہترین مثال پیش کرنی چاہئے۔ اگرکوئی اصل زندگی میں ’’لمپٹ چھچھورا‘‘ ہے تو اس کا اثر اسکرین پر دکھائی دے گا۔ اگر آپ رام کاکردار ادا کر رہے ہیں تو آپ کو پارٹی کرنے یا شراب پینے کی اجازت نہیں ہے۔ بھلا میں یہ کیسے بتا سکتا ہوں کہ رام کا کردار کسے  ادا کرنا چاہئے؟‘‘

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ ’’پربھاس نے یہ کردار ادا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مداحوں نے انہیں قبول نہیں کیا۔ فلم سازوں کو فلم کی کاسٹنگ کے دوران خیال رکھنا چاہئے۔وہ مداحوں میں بہت مقبول ہیں پھر بھی مداح انہیں قبول نہیں کریں گے۔ نہ صرف اس لئے کہ وہ ایک خراب اداکار ہیں بلکہ وہ رام کے طرح نظر بھی نہیں آتے۔ وہ اداکار جو رام کا کردارادا کرنے والے ہیں وہ کپور خاندان کی شان ہیں۔‘‘ انہوں نے زنبیر کپور کے تعلق سے مزید کہا کہ ’’وہ ایک اچھے اداکار ہیں لیکن جب میں ان کے چہرے کو دیکھتا ہوں تووہ رام کے جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے حال ہی میں اینیمل میں اداکاری کی ہے اور ان کی منفی شناخت فلم ’’رامائن‘‘ میں بھی جھلک سکتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس سے ان کے کردار میں کوئی اثر نہ ہو۔‘‘


یاد رہے کہ رنبیر کپور کے علاوہ نتیش تیواری کی فلم رامائن میں سائی پلوی بھی ہیں جو سیتا کا کردار ادا کریں گی۔ علاوہ ازیں اس فلم میں ارون گویل اور لارا دتا بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم سازوں نے ’’ہنومان‘‘ کے کردار کیلئے سنی دیول کا انتخاب کیا ہے۔فلم کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء جبکہ دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK