• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اِن کو پکڑ کر مارنا چاہئے: پان مسالہ کا اشتہار کرنے پر مکیش کھنہ کی اکشے، اجے اور شاہ رخ پر تنقید

Updated: August 12, 2024, 7:43 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار مکیش کھنہ (شکتی مان کے کردار سے مشہور) نے پان مسالہ اشتہار کرنے پر شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے متعلق کہا کہ ’’ان کو پکڑ کر مارنا چاہئے۔‘‘

Akshay Kumar, Shah Rukh Khan and Ajay Devgan in Pana Masala ad. Photo: INN
اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن پانہ مسالہ کے اشتہار میں۔ تصویر: آئی این این

مکیش کھنہ (شکتی مان کے کردار سے مشہور ہیں) نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو پان مسالہ کا اشتہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسی مصنوعات کی تشہیر کرنے والے ستاروں کے بارے میں ان کا کیا موقف ہے، تو مکیش کھنہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے ستاروں کو پیٹا جائے۔ انہوں نے بالی ووڈ ببل سے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا، ان کو پکڑ کر مارنا چاہئے۔ مَیں نے یہ بات انہیں بتائی بھی ہے، حتیٰ کہ اکشے کمار کو ڈانٹا بھی۔ وہ صحت سے متعلق ہوش مند آدمی ہیں اور پان مسالہ کا اشتہار کرتے ہیں۔ اجے دیوگن بھی اس کا اشتہار کرتے ہیں اور اب تو شاہ رخ خان بھی شروع ہوگئے ہیں۔  ان اشتہارات کو بنانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ آپ لوگوں کو کیا سکھا رہے ہو؟ (وہ کہتے ہیں) ہم پان مسالہ نہیں بیچ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ سپاری ہے۔ لیکن وہ یقیناً جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘‘

مکیش کھنہ۔ تصویر: ایکس

اس قسم کے اشتہارات کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ککہ ’’جب آپ کنگ فشر کا اشتہار کرتے ہیں، تو اس کا واضح مطلب ہے کہ آپ کنگ فشر بیئر بیچ رہے ہیں۔ اسے ہر کوئی جانتا ہے، اس قسم کے اشتہارات کو فریبی اشتہار کہا جاتا ہے۔ وہ یہ اشتہارات کیوں کرتے ہیں؟ کیا ان کے پاس پیسے نہیں ہیں؟ میں نے ان سے کہا ہے کہ اس قسم کے اشتہار مت کرو، تمہارے پاس بہت پیسہ ہے۔ کچھ اداکاروں نے دوبارہ ایسے اشتہار کئے ہیں، اکشے ان میں سے ایک ہیں۔ اگر میں غلط نہیں ہوں تو امیتابھ بچن نے ایسے اشتہار کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہ کس قسم کا اشتہار ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر رنگ چھڑک رہے ہیں، (اور کہہ رہے ہیں) زبان کیسری۔ آپ لوگوں کو گٹکھا کھانا سکھا رہے ہو! ایسا مت کرو!‘‘ 
خیال رہے کہ ان دنوں مکیش کھنہ ’’شکتی مان‘‘ کی فلم کے متعلق خبروں میں ہیں۔ افواہیں ہیں کہ اس فلم میں رنویر سنگھ شکتی مان کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK