دی کپل شرما شو کیلئے مشہور اداکار اتل پرچورے کا آج ۵۷؍سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ گزشتہ برسوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔انہوں نے کئی سیریلوں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
EPAPER
Updated: October 14, 2024, 8:59 PM IST | Mumbai
دی کپل شرما شو کیلئے مشہور اداکار اتل پرچورے کا آج ۵۷؍سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ گزشتہ برسوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔انہوں نے کئی سیریلوں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
دی کپل شرما شو کیلئے جانے جانے والے مشہور اداکار اتل پرچورے کا آج ۵۷؍ سال کی عمرمیں انتقال ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ کچھ برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے۔ اتل پرچورے نے نہ صرف یہ کہ ٹی وی سیریلوں بلکہ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انہوں نےکامیڈی شوز جیسے ’’آر کے لکشمن کی دنیا، جاگو موہن پیارے، یم ہیں ہم، بڑی دور سے آئے ہیں، دی کپل شرما شو ‘‘اور دیگر مراٹھی سیریلوں میں اداکاری کی تھی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’گزشتہ سال ان کے جگر میں ۵؍ سینٹی میٹر کے ٹیومر پائے گئے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: آج سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے ممبئی میں ٹول فری داخلہ، وزیر اعلیٰ کااعلان
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’میری شادی کو ۲۵؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ میں جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گیا تھا تو اچھا تھا۔ لیکن کچھ دنوں بعدمیں کچھ کھا نہیں پا رہا تھا۔ مجھے متلی محسوس ہوئی اور میں سمجھ گیا کہ میرے ساتھ کچھ گڑبڑ ہے۔ میرے بھائی نے مجھے کچھ دوائیں دیں لیکن ان داؤں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ڈاکٹر نے مجھے الٹراساؤنڈ تھیراپی کرنے کا مشورہ دیا۔ مجھے خوف محسوس ہو رہا تھا ۔ ڈاکٹر نے تھیراپی کے بعد بتایا کہ ’’میرے جگر میں ۵؍ سینٹی میٹر کے ٹیومرز ہیں اور سرطان سے متاثر ہیں۔‘‘ جب میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ’’کیا میں ٹھیک ہوجاؤںگا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’’جی ! آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔‘‘
मराठी रंगभूमीवर प्रेक्षकांच्या मनावर अधिराज्य गाजवणारा हरहुन्नरी कलाकार अतुल परचुरे (Atul Parchure) यांचं निधन झालं असल्याची बातमी समोर आलेली आहे. वयाच्या 57 व्या वर्षी अतुल परचुरे यांनी अखेरचा श्वास घेतला. त्यांच्या जाण्याने मराठी सिनेविश्वार शोककळा पसरली आहे. #atulparchure pic.twitter.com/ajlLCSXSqx
— Kokanai Digital News Channel (@kokanai21) October 14, 2024
اس وقت انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’اس بیماری کی تصدیق ہونے کے بعد میرے علاج کا پہلا مرحلہ غلط ہو اتھا۔اس سے میراپتہ متاثر ہو گیا تھا اورمیرے ساتھ دوسرے مسائل کھڑے ہوگئے تھے۔ غلط علاج نے میری حالت مزید خراب کر دی۔یہاں تک کہ میں چل بھی نہیں سکتا تھا۔ گفتگوکے دوران ہکلاتا تھا۔ ایسی حالت میں ڈاکٹروں نے مجھے ایک ماہ یا نصف ماہ انتظار کرنے کیلئے کہا تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر میرا آپریشن کیا گیا تو مجھے یرقان ہوجائے گا اور میرے جگر میں پانی بھر جائے گااور میں زندہ نہیں رہوں گا۔ بعد ازیں میں نے ڈاکٹر تبدیل کئے ۔ علاج کروایا اور کیمیوتھیراپی کروائی۔ ‘‘ اتل کی موت کے بعد مراٹھی کے اداکار آج جےونت واڈکر،جو اتل کو بچپن سے جانتے ہیں،نے کہا کہ ’’اتل مراٹھی ڈرامے سوریاچی میں نظر آنے والے تھے۔ ہم ایک ساتھ مشق کر رہے تھے لیکن اتل کو پانچ دن پہلے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔‘‘