ممبئی ٹریفک پولیس کے وہاٹس ایپ نمبر کے ذریعے سلمان خان کو دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس پیغام میں کہا گیاہے کہ ’’زندہ رہنے اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان کو ۵؍ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔‘‘
EPAPER
Updated: October 18, 2024, 6:22 PM IST | Mumbai
ممبئی ٹریفک پولیس کے وہاٹس ایپ نمبر کے ذریعے سلمان خان کو دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس پیغام میں کہا گیاہے کہ ’’زندہ رہنے اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان کو ۵؍ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔‘‘
ممبئی کی ٹریفک پولیس کے وہاٹس ایپ نمبر کے ذریعے سلمان خان کودھمکی موصول ہوئی ہے۔ پیغام بھیجنے والے نے کہا ہے کہ ’’زندہ رہنے کیلئے اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان کو ۵؍ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔‘‘
متعدد ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ پیغام بھیجنے والے کا پتہ معلوم کرنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگر پیسے نہیں دیئے گئے تو سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے زیادہ خراب ہوگی۔‘‘
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے ایم ایل اے بابا صدیقی کو تین حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ باندرہ میں اپنے بیٹے ذیشان زندگی کے دفتر کے باہر تھے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے ۴؍ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ۲؍ شوٹرز بھی شامل ہیں۔
اس کیس کے بعد ممبئی پولیس کو سلمان خان کے متعلق دھمکی موصول ہوئی ہے۔ سینئر آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ ورلی پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔خیال رہےکہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب سلمان خان کو دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ۲۰۲۲ء میں سلمان خان کو ان کی رہائش گاہ کےباہر نوٹ موصول ہوا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں انہیں براہ راست ای میل موصول ہوئی تھی اور امسال اپریل میں مبینہ طور پر ۲؍ شوٹرز نے ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی تھی۔ نوی ممبئی پولیس نے اپریل میں ۱۸؍ افراد کے خلاف سلمان خان کو قتل کرنے کا پلاٹ تیار کرنے کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔