• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’منا بھائی۔ ۳ ‘‘کی قیاس آرائیاں تیز

Updated: September 15, 2023, 7:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنجے دت ۲۰۰۳ ء میں فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہیں نارنجی شرٹ پہنے ہوئے سیٹ پر فلم ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ دیکھا گیا جبکہ بیک گراؤنڈ میں منا بھائی کا ٹائٹل ٹریک بج رہا ہے۔

Munna Bhai Movie Scene. Photo. INN
منا بھائی فلم کا سین۔تصویر:آئی این این

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی منا بھائی اور سرکٹ کی طور پر نظر آرہی ہے جس سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے کہ ہندوستان کی کامیاب فلموں میں شمار ہونے والی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کا تیسرا حصہ جلد ہی ریلیز ہوگا۔ اس ویڈیو میں سنجے دت نے ایک فرضی ڈاکٹر کا رول ادا کیا تھا۔ اپنے مخصوص نارنجی شرٹ میں انہیں ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں منا بھائی کا ٹائٹل ٹریک بھی سناجاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں سنجے دت کے آنے پر ’’ منا آگیا ‘‘ کہتے ہوئے فلمسازکو بھی سنا جاسکتا ہے۔ ارشد وارثی اپنے کردار سرکٹ کے طور پرسب سے ملتے نظر آرہے ہیں۔ مداح راجکمار ہیرانی کوویڈیو میں’’ہم واپس آگئے‘‘ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں۔تاہم، فلمسازوں کی طرف سے ’’منا بھائی۔۳‘‘ کیلئے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK