ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے فالوورس کو بتایا کہ وہ ۵؍ نومبر کے انتخابات میں امریکی نائب صدر کو ووٹ دیں گی کیونکہ ہیرس حقوق کیلئے آواز بلند کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 11, 2024, 11:11 PM IST | Washington
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے فالوورس کو بتایا کہ وہ ۵؍ نومبر کے انتخابات میں امریکی نائب صدر کو ووٹ دیں گی کیونکہ ہیرس حقوق کیلئے آواز بلند کرتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے، ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ۲۸۰ ؍ملین سے زیادہ فالوورس کو بتایا کہ وہ رواں سال ۵ نومبر کو انتخابات میں امریکی نائب صدر کو ووٹ دیں گی کیونکہ وہ حقوق کیلئے آواز بلند کرتی ہیں۔ سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار ہیرس کو ایک ہونہار لیڈر قرار دیا جو پرسکون انداز میں ملک کی قیادت کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کو ٹیلر کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیلر کے فین نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے ٹیلر کے متعلق کہا کہ وہ بہت آزاد خیال ہیں۔ شاید وہ ہمیشہ ڈیموکریٹس کی حمایت کرتی ہیں۔ انہیں اس حمایت کی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
اگست میں، ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کی ایک جعلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ٹیلر نے عوام سے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے کی درخواست کی تھی۔ سوئفٹ نے منگل کو اپنی پوسٹ میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام نے اے آئی کے متعلق میرے خوف کو بڑھا دیا ہے اور اب میں اپنے ووٹ کے بارے میں شفافیت برتنا چاہتی ہوں۔