سینئربالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اپنی آنےوالی فلم ’ونواس‘کو اپنی اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک مانتے ہیں۔ نانا پاٹیکر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ونواس‘ کے سبب خبروں میں ہیں۔
EPAPER
Updated: October 30, 2024, 10:58 AM IST | Mumbai
سینئربالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اپنی آنےوالی فلم ’ونواس‘کو اپنی اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک مانتے ہیں۔ نانا پاٹیکر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ونواس‘ کے سبب خبروں میں ہیں۔
سینئربالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اپنی آنےوالی فلم ’ونواس‘کو اپنی اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک مانتے ہیں۔ نانا پاٹیکر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ونواس‘ کے سبب خبروں میں ہیں۔ ناناپاٹیکرنےاتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فلم ونواس سےمتعلق ایک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ گھاٹ پربیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹر میں لکھا ہے، اپنے ہی دیتے ہیں اپنوں کو ونواس۔ کیپشن دیتے ہوئے نانا پاٹیکر نے لکھا، ونواس کا پورا سفر میرے لیے بہت یادگار رہا ہے۔ یہ میری اب تک کی بہترین فلموں میں سےایک ہے۔ بس دودن بعد ۲۹؍ اکتوبر کوٹیزر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم’وانوس‘جس میں نانا پاٹیکر اور اتکرش شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کوانل شرما نے پروڈیوس اورڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم زی اسٹوڈیوز کی جانب سےدنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم ونواس ۲۰؍ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیزہوگی۔