• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نانا پاٹیکر’دی ویکسین وار‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں

Updated: January 02, 2023, 3:20 PM IST | New delhi

سال ۲۰۲۲ء خٔتم ہو چکا ہے اور آج نئے سال کا دوسرا دن ہے۔۲۰۲۲ء میںبالی ووڈ کی سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم وویک اگنی ہوتری کی ’دی کشمیر فائلز‘ ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 سال ۲۰۲۲ء خٔتم ہو چکا ہے اور آج نئے سال کا دوسرا دن ہے۔۲۰۲۲ء میںبالی ووڈ کی سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم وویک اگنی ہوتری کی ’دی کشمیر فائلز‘ ہے۔ فلم نے پہلے دن ۳ء۵۵؍کروڑ روپے کا  بزنس کیا تھا لیکن صرف ۱۵؍کروڑ روپے میں بننے والی اس فلم نے۲۵۲ء۹۰؍کروڑ روپے کا بزنس کیا۔فلم کی کامیابی کے سبب ناظرین کو وویک اگنی ہوتری کی آنے والی فلم’ `دی ویکسین وار‘ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔
  ہدایت کار نے چند ماہ قبل فلم کا اعلان کیا تھا اور فلم ۱۵؍ روز قبل فلور پر چلی گئی تھی۔’دی ویکسین وار‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔اس فلم کی کاسٹنگ  کے تعلق سے میڈیا رپورٹس میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق’ `دی ویکسین وار‘ میں نانا پاٹیکر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کا کردار بہت اہم اور بہت اچھا لکھا گیا ہے۔ خبر ہے کہ نانا پاٹیکر اس کردار کو پوری  دلچسپی  سے نبھا رہے ہیں۔ وہ فلم کی شوٹنگ سے بھی خوش ہیں۔
 نانا پاٹیکر، جنہوں نے یکم جنوری کو اپنی سالگرہ منائی ہے ، آخری بار تمل فلم کالا (۲۰۱۸ء) میں نظر آئے تھے۔ اُس فلم میں ان کے ساتھ رجنی کانت بھی تھے۔ ’اٹس مائی لائف(۲۰۲۰ء) اور تڑکا(۲۰۲۲ء) گزشتہ سال ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل  پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم یہ دونوں فلمیں کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھیں۔ ۲۰۲۳ء میں  نانا پاٹیکر ۳؍فلموں میں نظر آئیں گے۔’ دی ویکسین وار‘ کے علاوہ وہ اننت نارائن مہادیون کی فلم ’دی کنفیشن ‘میں بھی نظر آئیں گے۔ تیسری فلم گجراتی فلم چل جیون لائی (۲۰۱۹ء) کا مراٹھی ری میک ہوگی ۔
 رپورٹس میں  بتایا گیا ہے کہ  `نانا پاٹیکر کے علاوہ’ دی ویکسین وار‘ میں وویک اگنی ہوتری کی اہلیہ پلوی جوشی بھی ہیں، ’جو دی کشمیر فائلز‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد بڑے پردے پر واپس آئیں گی۔ گوپال سنگھ، جنہوں نے حال ہی میں مدھر بھنڈارکر کی’ انڈیا لاک ڈاؤن‘ میں اہم کردار ادا کیا اور تجربہ کار اداکارہ دویا سیٹھ بھی فلم کی کا حصہ ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اس وقت لکھنؤ میں چل رہی ہے۔ ’ دی ویکسین وار‘ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، کووڈ۔۱۹؍کے خطرے کیخلاف ہندوستان کے کامیاب   ویکسی نیشن پروگرام کے بارے میں ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۳ء میں یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK