• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نانا پاٹیکر ’لال بتّی‘ میں نظر آئیںگے

Updated: November 12, 2022, 11:29 PM IST | Mumbai

:بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر فلمساز پرکاش جھا کی ویب سیریز’لال بتّی‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آئیںگے

Nana Patekar
نانا پاٹیکر

بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر فلمساز پرکاش جھا کی ویب سیریز’لال بتّی‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آئیںگے۔واضح رہے کہ نانا پاٹیکر کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں۔ اب وہ جلد ہی پرکاش جھا کی ویب سیریز ’لال بتی‘ میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ نانا پاٹیکر کے ساتھ اس سیریز میں میگھنا ملک بھی اہم رول میں نظر آئیں گی جو نانا پاٹیکر کی بیوی کا رول نبھائیں گی۔ اس سے پہلے میگھنا ملک ’مرزا پور اور  بندش بینڈٹس جیسی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔
  واضح رہے کہ نانا پاٹیکر نے آخری بار۲۰۲۰ء میں آئی فلم ’اٹس مائی لائف‘  میں کام کیا تھا۔تنوشری دتہ کے ذریعے  الزام عائد کرنے کے بعد سے نانا پاٹیکر نے فلموں سے دوری اختیار کر لی تھی۔طویل عرصہ بعد ناظرین نانا پاٹیکر کو کام کرتے ہوئے دیکھیںگے۔نانا پاٹیکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پرکاش جھا کی ویب سیریز میں کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK