Updated: March 28, 2025, 10:09 AM IST
| Mumbai
اداکارہ نندہ ابتدائی طور پر اداکارہ بننے کے خواب نہیں دیکھا کرتی تھیں بلکہ ان کا خواب کچھ اور تھا۔ وہ دراصل عظیم مجاہدآزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان ہی کی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن زندگی کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
اداکارہ نندہ۔ تصویر: آئی این این
اداکارہ نندہ ابتدائی طور پر اداکارہ بننے کے خواب نہیں دیکھا کرتی تھیں بلکہ ان کا خواب کچھ اور تھا۔ وہ دراصل عظیم مجاہدآزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان ہی کی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن زندگی کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ایک دن کا واقعہ ہےکہ جب نندہ پڑھائی میں مصروف تھیں، تب ان کی ماں نےان کے پاس آکر کہا ’’تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے، کیونکہ تمہارےپاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا کردار اداکرو۔‘‘ ماں کی یہ بات سن کر نندہ کو بہت غصہ آیا۔ پہلے تو انہوں نے بال کٹوانےسےصاف انکار کردیالیکن ماں کے سمجھانےپر وہ راضی ہوگئیں۔ اس فلم کے بننے کے دوران ہی نندہ کے سرسےباپ کر سایہ اُٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔ رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔ صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے نندہ نے اپنے بچپن میں فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔