• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناندیڑکےاتھراداونت مسٹرانڈیامقابلوں میں فٹ نیس ماڈل کی حیثیت سےدوسرے نمبر پرآئے

Updated: August 14, 2021, 12:32 PM IST | Z A Khan | Nanded

اسٹار پروڈکشن کی جانب سے ہر سال مس انڈیا اورمسٹر انڈیامقابلوں کاانعقاد کیاجاتاہے۔اس مقابلہ میں اس مرتبہ ناندیڑ کے اتھراداونت کو فٹ نیس ماڈل کی حیثیت سے قومی سطح پر دوسرے نمبر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے

Athar Adavant can be seen receiving his award. Picture:INN
اتھر اداونت کو اپنا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔تصویر :آئی این این

اسٹار پروڈکشن کی جانب سے ہر سال مس انڈیا اورمسٹر انڈیامقابلوں کاانعقاد کیاجاتاہے۔اس مقابلہ میں اس مرتبہ ناندیڑ کے اتھراداونت کو فٹ نیس ماڈل کی حیثیت سے قومی سطح پر دوسرے نمبر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یکم سے ۵؍ اگست کے درمیان اتر پردیش کے شہر آگرہ میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں ملک بھر سے ۴۵؍ لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا ۔فائنل راؤنڈ میں اس مقابلہ کیلئے اتھر اداونت کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اتھر اداونت نے پہلی کوشش میں ہی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے مشکل حالات میں ہی اتھر اداونت کو یہ خیال ذہن میں آیا کہ مسٹر انڈیا مقابلہ میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کرتےہیں۔اس خیال کو عملی شکل دینے کیلئے اس نے اپنے والد کی نگرانی میں مقابلہ میں شریک ہوکر فٹ نیس ماڈل بننے کی تیاریاں شروع کیں۔ اس دوران کورونا کی وجہ سے حالات غیر یقینی ہوگئےاوریہ اندیشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں یہ مقابلہ ہی ملتوی نہ ہوجائے۔اس اندیشہ کے باوجوداداونت نے اپنی تیاریاں جاری رکھیں اور اس میںکوئی کمی نہیں آنے دی۔ اس دوران ملک کے ۱۹؍ بڑے شہروں میں مقابلہ کے شرکاء کیلئے اسٹار لائف پروڈکشن کی جانب سے آڈیشن لیا گیا۔فروری کے مہینہ میں پونے میں لئے گئے آڈیشن میں اداونت  نے شرکت کی اور پھر وہیں ان کا سلیکشن بھی ہوگیا۔ مقابلہ کیلئے سلیکشن ہونے کے بعد اداونت نے تیاریوں میں مزید اضافہ کردیا۔اس کے لئے انہوں نے سب سے پہلے اپنے فٹ نیس کے بارے میں ڈاکٹر سے صلاح لی۔اس کے بعد جمناشیم جوائن کیا، ٹرینر کی رہنمائی میں جسمانی ساخت میں نکھا ر پیدا کیا، اسی طرح فن خطابت میں بھی انہوں نے مہارت حاصل کرلی۔ اسی طرح ماڈلنگ فوٹو گرافر کی رہنمائی میں تصویر کشی کی بھی مشق کی ۔تمام پہلوؤں کی بھر پور تیاری کے ساتھ یکم اگست سے ۵؍اگست کے دوران اگرہ میں ہوئے مقابلہ میں شرکت کی جہاں انہیں  قومی سطح پر مسٹر انڈیا مقابلہ میں دوسرے نمبر کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اتھر اداونت کی اس کامیابی پر شہر میں ان کا پرجوش استقبال کیا جارہا ہےاور اس کامیابی پر مبارکباد دی جارہی ہے ۔قومی سطح کے دوسرے نمبر کے ایوارڈ ملنے پر اتھر اداونت کو مختلف پروڈکشن کمپنیوں کی جانب سے بھی آفر آنے شروع ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK