• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈسٹری میں لوگوں کے ۳؍ چہرے ہوتے ہیں: نرگس

Updated: October 19, 2022, 12:24 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی مرتبہ خیرباد کہہ کر لوٹنے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ ۳؍ چہرے ہوتے ہیں۔

Nargis Fakhri .Picture:INN
نرگس فخری ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی مرتبہ خیرباد کہہ کر لوٹنے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ ۳؍ چہرے ہوتے ہیں۔ اپنی فلم ’راک اسٹار‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ نے  ایک انٹرویو میں کہا ہے ’ ’اس بالی ووڈ کے کھیل میں لوگ ایک مختلف شبیہ یا چہرہ لگا لیتے ہیں اورانہیں لگتا تھا کہ سیدھی اور سچی بات کرنا ہی بہتر ہے لیکن وہ نادان تھیں۔نرگس نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ بالی ووڈ کلچر میں کس طرح رہنا ہے، یہاں کئی بار آپ کو ان لوگوں سے بھی بات چیت کرنی پڑتی ہے جنہیں آپ پسند نہیں کرتے۔ اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لئے  میں واپس اپنے گھر والوں کے پاس امریکہ چلی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK