• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب نصیر الدین نے جاوید اختر سے کہا کہ ’شعلے‘ چپلن، ایسٹ ووڈ کی فلموں کی نقل ہے

Updated: October 13, 2024, 9:55 PM IST | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے سنیچر کو آئی ایف پی کے سیزن ۱۴؍کے پہلے دن اپنے اور جاوید اختر سے فلم ’ شعلے‘ کی اصلیت پر بات چیت کی جس کا جاوید اختر نے دلچسپ جواب دیا۔

Javed Akhtar and Naseeruddin Shah. Photo: INN.
جاوید اختر اور نصیر الدین شاہ۔ تصویر: آئی این این۔

رمیش سپی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’شعلے `‘ میں انڈین سائزڈفلم’ سپاگیٹی ویسٹرن ‘ جو ایسٹ وڈ کے ذریعے مقبول ہوئے اور اکیرا کروساوا کی مغرب سے متاثر سمورائی فلمیں کے واقعات شامل تھے۔ نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی ایک بار جاوید اختر کے ساتھ’’ اصلیت‘‘ کی تعریف کے بارے میں بحث ہوئی تھی جب انہوں نے اسکرین رائٹر کو بتایا کہ ان کا ۱۹۷۵ءکی کلاسک فلم’ شعلے‘ چارلی چپلن اور ہالی ووڈ کے فلمساز کلنٹ ایسٹ وڈ کی نقل ہے۔ شعلے، جسے اختر نے سابق رائٹنگ پارٹنر سلیم خان کے ساتھ مل کر لکھا تھا، اسے اب تک کی سب سے بڑی اور سب سے بااثر ہندوستانی فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اشوک کمار نے۶؍دہائیوں تک فلموں کے ذریعہ تفریح فراہم کی

نصیرالدین شاہ نے سنیچر کو آئی ایف پی کے سیزن ۱۴؍کے پہلے دن کہاکہ’’مجھے یاد ہے کہ جاوید اختر نے ایک بار مجھ سے کہا تھا، `کسی چیز کو اصلی اس وقت کہا جا سکتا ہے جب تک آپ اس کا ماخذ تلاش نہ کر سکیں۔ میں ان سے’’ شعلے ‘‘کے بارے میں بات کر رہا تھا، اور میں نے کہاآپ نے ہر سین کو کاپی کیا ہے، آپ نے چارلی چپلن کی کوئی فلم نہیں چھوڑی، اور ہر فریم میں کلنٹ ایسٹ وڈ کی موجودگی محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن انہوں نے کہا، `سوال اس بارے میں نہیں ہے کہ آپ نے حوالہ کہاں سے اٹھایا ہے، یہ اس بارے میں ہے کہ آپ اسے کس حد تک لے گئے ہیں۔ جاوید اختر نے مزید کہا کہ اصلیت کی تعریف کرنا مشکل ہے۔ ولیم شیکسپیئر، جنہیں ایک عظیم ڈراما نگار سمجھا جاتا ہے، اور ظاہر ہے کہ انہوں نے پرانے ڈراموں سے نقل بھی کی تھی، لیکن اس کے پیش کرنے کے انداز میں اصلیت تھی۔ ‘‘ بتا دیں کہ ۱۹۷۰ءکی دہائی کے بڑے ناموں جیسے دھرمیندر، امیتابھ بچن، سنجیو کمار، ہیما مالنی، جیا بہادری اور امجد خان نے’’ `شعلے‘‘ میں کام کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK