بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ پرائم کی میوزیکل سیریز’بندش بینڈٹس‘ کے بعد ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی دنیا میں ہنگامہ مچانے کےلئے تیار ہیں۔
EPAPER
Updated: December 28, 2021, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ پرائم کی میوزیکل سیریز’بندش بینڈٹس‘ کے بعد ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی دنیا میں ہنگامہ مچانے کےلئے تیار ہیں۔
بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ پرائم کی میوزیکل سیریز’بندش بینڈٹس‘ کے بعد ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی دنیا میں ہنگامہ مچانے کےلئے تیار ہیں۔زی۔۵؍ کی کامیڈی ڈراما سیریز ’کون بنے گی شکھر وتی‘ میں نصیر الدین شاہ اہم رول میں نظر آئیںگے۔ان کے ساتھ رگھوبیر یادو،لارا دتہ،سوہا علی خان،کروتکا کامرا،اننیا سنگھ،سائرس ساہوکار اور ورون ٹھاکر بھی اہم رول ادا کریںگے۔’کون بنے گی شکھر وتی‘ کا ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ سیریز ۷؍ جنوری سے زی۔۵؍پر ریلیز ہوگی۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ راجہ مرتینجے سنگھ (نصیر الدین شاہ) کو برسوں سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر ۳۲؍کروڑ روپے ادا کرنےکا نوٹس ملتا ہے۔ رگھوبیر یادو مرتینجے سنگھ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی چاروں بیٹیوں دیویانی، گائیتری، کامنی اور اوما کو یہاں بلائیں کیونکہ انہیں بھی ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ چاروں بہنوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں اور وہ دوسرے شہروں میں رہتی ہیں۔ بہنوں کا کردار لارا دتہ، سوہا علی خان، کریتکا کامرا اور اننیا سنگھ نے ادا کئےہیں۔
مرتینجے سنگھ جھوٹ بول کر انہیں بلا لیتے ہیں لیکن وہاں دشمن کچھ اور سازش کر رہے ہیں اور شکھروت خاندان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد گھر والے متحد ہو کر ان سے لڑتے ہیں۔ آپسی رشتوں میں تلخی، والد کے ساتھ تعلقات، بچوں کے مذاق اور دشمنوں سے نمٹنے کی مزاحیہ کوششوں کو سیریز میں دکھایا گیا ہے۔
لارا دتہ نے بتایا کہ اس نے اسکاٹ لینڈ میں بیل باٹم مکمل کرنے کے بعد شو کی شوٹنگ کی جبکہ اننیا سنگھ نے کہا کہ اتنی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ شوٹنگ کرنا ان کے لئے شاندار تجربہ رہا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے امید ہے کہ جب ناظرین شو دیکھیں گے تو وہ ہمارے رول سے لطف اندوز ہوں گے۔ لاک ڈاؤن نے ہمیں خاندان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے اور یہ شو انہی جذبات کو ابھارتا ہے کہ چاہے آپ کسی اپنےسے کتنے ہی ناراض اور پریشان ہوں، زندگی بہت مختصر ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی اس سیریز سے کچھ سبق حاصل کرے۔