• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان، کنڑ فلم ’کنتارا‘ کیلئے ریشبھ شیٹی بہترین اداکار

Updated: August 17, 2024, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نےجمعہ کو۷۰؍ویں قومی فلم ایوارڈ (۲۰۲۲ء) میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ۷۰؍ویں نیشنل فلم ایوارڈزکےفاتحین کا اعلان یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں کیا گیا۔

Rahul Rovel, Nila Madhab Panda, Gangadhar Madliar and others announced the awards. Photo: INN
انعام کیلئے فلموں کا انتخاب کرنے والے راہل رویل، نیلا مادھب پانڈا،گنگادھر مدلیار اور دیگر انعامات کا اعلان کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

اطلاعات و نشریات کی وزارت نےجمعہ کو۷۰؍ویں قومی فلم ایوارڈ (۲۰۲۲ء) میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ۷۰؍ویں نیشنل فلم ایوارڈزکےفاتحین کا اعلان یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں کیا گیا۔ ۲۰۲۲ء میں مختلف زبانوں میں بننے والی بہترین ہندوستانی فلموں کو صدرجمہوریہ اعزاز سےنوازیں گی۔ ان ایوارڈز کا اعلان بہترین فلم سےلے کر بہترین اداکار و اداکارہ تک کئی زمروں میں کیا گیا۔ ۷۰؍ویں نیشنل فلم ایوارڈز یکم جنوری سے ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۲ءتک سنسر بورڈ سے تصدیق شدہ فلموں کو دیے جاتے ہیں۔ 
 کنڑ کےسپر اسٹار رشبھ شیٹی نے۷۰؍ویں نیشنل فلم ایوارڈزمیں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انہیں اپنی فلم ’کنتارا‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس سال کی جیوری میں فیچرفلم جیوری کے چیئرمین راہل رویل، نان فیچر فلم جیوری کے چیئرمین نیلا مادھب پانڈا اور سنیما جیوری پر بہترین تحریر کے چیئرمین گنگادھر مدلیئر شامل تھے۔ ملیالم زبان کے ڈرامےآتمانےبہترین فیچر فلم کا ایوارڈجیتا، جب کہ بہترین اداکارہ کا اعزاز نتھیامینن اور مانسی پاریکھ کو ملا۔ پوننی سیلوین نےزیادہ سے زیادہ چار ایوارڈ جیتے ہیں۔ نتھیا مینن اور مانسی پاریکھ نے تروچترابلم میں کچھ ایکسپریس کیلئے ایوارڈ جیتا تھا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم اونچائی کیلئے سورج برجاتیا کو دیا گیا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ نینا گپتا کو فلم اونچائی کیلئے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم فوجی کے لیے پون ملہوترا کو دیا گیا۔ کنتارا کو مکمل تفریح ​​فراہم کرنے والی بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا۔ پرمود کمار کو فلم فوج کے لیے بہترین ڈیبیو کا ایوارڈ ملا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK