بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی فلم ہیروپنتی۲؍میں ویلن کا کرداراداکرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں
EPAPER
Updated: May 30, 2021, 7:24 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی فلم ہیروپنتی۲؍میں ویلن کا کرداراداکرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں
بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی فلم ہیروپنتی۲؍میں ویلن کا کرداراداکرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔ٹائیگرشراف کی فلم ’ہیروپنتی۲؍‘ کااعلان گزشتہ سال ہواتھا اورفلم رواں سال کے آغاز میں فلورپرآگئی تھی۔ کورونا وبا کی دوسری لہر سے قبل فلم کا پہلاشیڈول مکمل ہوگیا تھا۔ اب خبر آرہی ہے کہ فلم ہیروپنتی ۲؍میں نوازالدین صدیقی بھی نظرآئیں گے۔ فلم میں وہ ویلن کاکرداراداکرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ فلم کواحمدخان ڈائریکٹ کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۴ءمیں ریلیز ہونے والی ہیروپنتی میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کرتی سینن تھیں۔ فلم ہیروپنتی ۲؍ میںٹائیگر شراف کے ساتھ تاراسُتاریا نظرآئیں گی۔ فلم ہیروپنتی۲؍،اس سال کے آخری مہینے دسمبر کی۳؍ تاریخ کو ریلیز ہوگی۔