• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈیا آسٹریلیا میچ: نیہا دھوپیا نے سسر بشن سنگھ بیدی کا سویٹر پہنا

Updated: January 03, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai

نیہا دھوپیا نے آسٹریلیا اور ہندوستان کے ٹیسٹ میچ میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے سسر آنجہانی بشن سنگھ بیدی کا شادی میں دیا ہوا سویٹر زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر میچ کے دوران اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ ’’یہ ان کیلئے یادگار اور منفرد تحفہ ہے۔‘‘

Neha Dhupia wore this sweater during the match. Photo: X
نیہا دھوپیا نے میچ کے دوران یہ سویٹر زیب تن کیاتھا۔ تصویر: ایکس

نیہا دھوپیا، جو ایک کرکٹ کھلاڑی بھی ہیں، اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد کافی خوش نظرآئیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے آنجہانی سسر بشن سنگھ بیدی کا کرکٹ سویٹر زیب تن کیا ہوا تھا۔ پرمسرت محسوس کرتے ہوئے نیہا دھوپیا نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی کہ ’’یہ ان کیلئے ایک قیمتی تحفہ ہے‘‘ اور وہ اسے زیب تن کرنے کے بعد فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے دھوپیا نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کا تجربہ بھی بیان کیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسٹریلیا اور ہندوستان کے میچ کے دوران اسٹیڈیم سے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں۔ انہوںنے کیپشن میںلکھا کہ ’’اس سویٹر کو زیب تن کرنے کے بعد مجھے منفرد محسوس ہورہا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ڈیڈ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ تمہیں شدی کے تحفے کے طورپر کیا چاہئے تو میں نے کہا تھا کہ مجھے آپ کا ٹیسٹ کرکٹ سویٹرچاہئے اور یہ میرے لئے بہترین تحفہ ہوگا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: مرادآباد: مقتول کے خلاف مقدمہ درج، دوست گرفتار، قتل کیس میں کوئی گرفتاری نہیں

انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’اور آج میں نے یہ سویٹر زیب تن کیا۔ مجھے اپنے انگد بیدی کے ساتھ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ سویٹر زیب تن کرنے کے بعدفخر محسوس ہورہا ہے۔ ڈیڈ ہم آپ کو روزانہ یاد کرتے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ ۱۰؍مئی ۲۰۱۸ء کو نیہا دھوپیا کی انگد بیدی کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ ان کی شادی کو ۶؍ سال مکمل ہوچکے ہیں اور ان کے دوبچے گوریک سنگھے دھوپیا بیدی اور مہر بیدی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK