• Mon, 03 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مجھے ایک مرتبہ نیویارک ایئرپورٹ پرحراست میں لیا گیا تھا‘‘: نیل نتین مکیش

Updated: February 03, 2025, 5:12 PM IST | Mumabi

نیل نتین مکیش نے بتایا کہ ’’نیویارک، امریکہ میں ایک مرتبہ جب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے جارہے تھے تو انہیں ایئرپورٹ حکام نے حراست میں لیا تھا اور یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ ہندوستانی ہیں۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیل نتین مکیش کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے اہم اداکاروں میں ہوتاہے۔ وہ ایک مشہور خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود ایک مرتبہ انہیں نیویارک، امریکہ میں پریشان کن تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں نیل نیتن مکیش نے بتایا کہ ’’ایک مرتبہ نیویارک، امریکہ کے ایک ایئرپورٹ پر حکام نے یہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ ہندوستانی ہیں اور انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈنکی‘‘ نے توقعات سے بھی کم کاروبار کیا تھا: راجکمار ہیرانی

’’مجھے اپنے دفاع میں کچھ کہنے نہیں دیا‘‘: نیل نیتن مکیش
میش ایبل انڈیاکے ساتھ گفتگو میں انہوں نے اپنا یہ تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب میں نیویارک، امریکہ میں ایک فلم کر رہا تھاتب مجھے وہاں ایک مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ میرے پاس ہندوستانی پاسپورٹ ہے اور میں ہندوستانی ہوں۔ ‘‘ انہوں نے یاد کیا کہ ان کی حراست کی خبر اس وقت کتنی بڑی بن گئی تھی جبکہ انہیں اپنے دفاع میں کچھ کہنے نہیں دیا گیا تھاجس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے تھے۔‘‘ بعد ازیں ایئرپورٹ کے حکام ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ وہ بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’۴؍ گھنٹے کے بعد وہ میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ اور میں نے عام لہجے میں کہا ’’مجھے گوگل کریئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’گوگل کرنے کے بعد وہ چپ ہوگئے اور اپنی غلطی پرشرمندہ بھی ہوئے۔ انہوں نے میری لیگسی، میرے دادا اور میرے والد کے بارے میں سوشل کرنے شروع کر دیئے۔‘‘ان کے علاوہ اس گفتگو میں آر مادھون بھی شریک ہوئے تھے۔ 

’’مجھے لوگوں کے ردعمل سےکوئی فرق نہیں پڑتا‘‘: آر مادھون 
آر مادھون نے بھی ’’نسلی تعصب‘‘کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ’’مدراسی‘‘اورجب وہ بہار میں ہوتے تھے تو ’’کھٹا‘‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ آر مادھون کو اس کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ’’بیرون ممالک میں یہ عام بات ہے۔‘‘مادھون نے کہا ’’میں جہاں بھی جاتا تھا لوگ مجھے اس نام سے پکارتے تھے، کبھی کبھار پیارسے اورکبھی کبھار غصے سے۔لیکن میں ان پر دھیان نہیں دیتاتھا۔مجھے لوگوں کے اس ردعمل سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ میرا مانناتھا کہ’’میں جو ہوں جو سو ہوں‘‘ جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ’’یہ جملہ کولہاپور میں مشہو ر ہوگیا تھا۔‘‘ نیل نیتن مکیش اور آر مادھون حال ہی میں ریلیز ہونےو الے اپنی فلم ’’حساب برابر‘‘ کا جشن منا رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اشونی دہیر نے انجام دیئے ہیں اور اس میں کیرتی کلہاری، رشمی دیسائی اور فیصل رشید نے بھی اداکاری کی ہے۔ فی الحال یہ سیریز زی فائی پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK