• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کے سیزن ۲؍ کے بعد سیزن ۳؍ کا اعلان

Updated: December 11, 2024, 8:40 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس سیریز’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘کا سیزن ۲؍ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ فلم سازوں نے آج سیریز کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس سیریز ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کا سیزن ۲؍ نیٹ فلکس پرجاری کیا گیا تھا۔ حال ہی میں فلم سازوں نے سیریز کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔فلم سازوں نے ایکس پر سیزن ۲؍ کی متعدد کلپس کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ ’’یہ کالی کالی آنکھیں کے سیزن ۲؍ کو اتنا پیار دینے کیلئے شکریہ۔ اگلا چیپٹر جلد ہی شروع ہوگا۔ یہ کالی کالی آنکھیں کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر جلد ہی ریلیزکیا جائے گا۔‘‘

یاد رہےکہ ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کی اداکاری کے فرائض سدھارتھ نے انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سیریز میں ’’طاہر راج بھسین‘‘ اوکرانت جبکہ شیویتا تریپاٹھی نے شیکھا کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ سیریز میں پروا (آنچل سنگھ) نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سیریز کا سیزن ۲؍ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوا تھا۔ سیریز کا سیزن ۲؍ دیکھنے کے بعد مداحوں میں سیزن ۳؍ دیکھنے کی تمنا بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK