نیٹ فلکس ڈاکیومینٹری ’’دی روشنز‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی پر راکیش روشن نے کہا ’’سلمان خان کو ۴؍ سے ۵؍مرتبہ کال کیا تھا۔ لیکن وہ کسی کام میں الجھے ہوئے تھے اسی لئے میں نے انہیں مجبور کرنا ضروری نہیںسمجھا۔‘‘
EPAPER
Updated: February 01, 2025, 4:21 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس ڈاکیومینٹری ’’دی روشنز‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی پر راکیش روشن نے کہا ’’سلمان خان کو ۴؍ سے ۵؍مرتبہ کال کیا تھا۔ لیکن وہ کسی کام میں الجھے ہوئے تھے اسی لئے میں نے انہیں مجبور کرنا ضروری نہیںسمجھا۔‘‘
نیٹ فلکس کی ڈاکیومینٹری ’’دی روشنز‘‘، جس میں مشہور میوزیک کمپوزر روشن، ان کے دو بیٹوں فلمساز راکیش روشن اور میوزک کمپوزر راجیش روشن اور ان کے پوتے رتیک روشن کی کہانی بیان کی گئی ہے،کو مداحوں اور فلم ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ ۴؍ ایپی سوڈز پر مبنی نیٹ فلکس کی اس سیریز میں شاہ رخ خان، جادیو اختر، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور،وکی کوشل اور دیگر اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ تاہم، ڈاکیومینٹری فلم میں سلمان خان موجود نہیں ہیں حالانکہ انہوں نے راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بنی سب سے زیادہ ہٹ ہونے والی فلم ’’کرن ارجن‘‘میں بھی اداکاری کی تھی۔ جب راکیش روشن نے بالی ووڈ ہنگامہ کے یہ پوچھنے پرکہ فلم میں سلمان خان کو کیوں نہیں دکھایا گیا ہے، کہا کہ ’’میں نے سلمان خان کو ۴؍ سے ۵؍ مرتبہ کال کیا لیکن مجھے لگتا ہے وہ کچھ معاملات میں پھنسے ہوئے ہوں گے۔ اسی لئے میں نے انہیں ڈاکیومینٹری کیلئے مجبور نہیں کیا۔‘‘
ڈاکیومینٹری میں راکیش روشن نے بتایا ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ’’کرن ارجن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت پریشان کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے بھی یہ قبول کیا ہے کہ انہوں نے فلمساز کو شوٹنگ کے دوران پریشان کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ پنکی روشن نے انہیں ڈانٹا بھی تھا۔راکیش روشن سے جب یہ پوچھا گیا کہ ’’ایسا نہیں تھا کہ وہ لوگ تعاون نہیں کرتے تھے۔ وہ مذاق بھی کرتے تھے اور یہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا۔ دوسرے اداکار بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتے تھے۔ مجھے سب کو ہم آہنگ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ عام بات ہے کیونکہ وہ نوجوان تھے اور مستی کرتے تھے۔ وہ مستی کرتے تھے اور دیگر ادکار بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتے تھے جس سے انہیں سنبھالنا مزید مشکل ہوجاتا تھا۔ وہ مجھے کہتے تھے ’’میں اس طرح کروں گا۔‘‘جبکہ میں ان پر زور ڈالتا تھا ’’لیکن مجھے اس طرح چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد پشپا ۲؍ نمبر ون پر ٹرینڈ کر رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ لوگ ایسا صرف اس لئے کرتے تھے تا کہ مجھے غصہ دلا سکیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مجھے غصہ نہیں آتا تھا۔ ہر صبح میں میں خداسے دعا کرتا تھا کہ میں آپے سے باہر نہیں آؤںگا اورشوٹنگ کے آخر تک میں اپنے غصے پر قابورکھنے میں کامیاب ہوا۔‘‘یاد رہے کہ ۱۳؍ جنوری ۱۹۹۵ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’’کرن ارجن‘‘نے باکس آفس پر کامیاب کاروبار کیا تھا اور اس وقت کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔‘‘ ’’دی روشنز‘‘ نیٹ فلکس پر موجود ہے۔