نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کا دوسرا سیزن ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگا۔ اس سیزن میں بھی سیریز کے پہلے سیزن کے کردار نظر آئیں گے۔مداحوں نے تجسس کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: October 28, 2024, 7:18 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کا دوسرا سیزن ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگا۔ اس سیزن میں بھی سیریز کے پہلے سیزن کے کردار نظر آئیں گے۔مداحوں نے تجسس کا اظہار کیا۔
نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز میں سے ایک ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔ پیر کونیٹ فلکس نے ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘‘ کےدوسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز کا دوسرا سیزن ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس سیزن میں بھی پہلے سیزن کے اداکار طاہر راج بھسین، شیویتا تریپاٹھی اور آنچل سنگھ نظر آئیں گے۔تاہم، اس سیزن میں گرمیت چودھری بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
یہ کالی کالی آنکھیں کے دوسرے سیزن کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس
نیٹ فلکس نے سیریز کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کہانی میں آ رہا ہے ایک نیا موڑ، نئے چہرے اور کچھ پرانے راز۔ یہ کالی کالی آنکھیں سیزن ۲؍ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔‘‘ نیٹ فلکس کے اعلان کے بعد مداحوں نے کمینٹ سیکشن میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔
متعدد مداحوں سے اس سیزن میں گرمیت سنگھ کی اداکاری سے لطف اندوز ہونے کیلئے تجسس کا اظہار کیا ہے۔ سدھارتھ سین گپتا کی ہدایتکاری میں بنی اس سیریزکے دوسرے سیزن میں طاہر راج اپنے پرانے کردار وکرانت سنگھ چوہان، آنچل سنگھ پوروااوستھی اور شیوتھا تریپاٹھی شیکھا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ تاہم، اس سیزن میں بھی سوربھ شکلا اور ارونودے سنگھ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ نیٹ فلکس کے اعلان کے بعد سیریز کے اداکار طاہر راج نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔