• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ فلکس، اسٹرینجر تھنگز: پانچویں اور آخری سیزن کے تمام ایپی سوڈز کے عنوان جاری

Updated: November 07, 2024, 10:04 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس نے اپنی مشہور ویب سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے پانچویں اور آخری سیزن کے تمام ۸؍ ایپی سوڈز کے عنوان جاری کئے ہیں۔ یہ سیزن ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگا۔

The four friends who play the main characters in Stranger Things. Image: X
اسٹرینجر تھنگز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چار دوست۔ تصویر: ایکس

نیٹ فلکس کی مقبول ہارر فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ (Stranger Things ) کے پانچویں اور آخری سیزن میں ۸؍ ایپی سوڈ ہوں گے۔ اس کا اعلان نیٹ فلکس نے اپنے انسٹاگرام پر کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے لکھا کپ ’’۱۹۸۷ء کے موسم خزاں میں آخری ایڈونچر شروع ہوتا ہے۔ ۲۰۲۵ء میں اسٹرینجر تھنگز آنے والا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹریمر نیٹ فلکس نے یہ اعلان ۶؍ نومبر کو کیا۔ یہ وہی تاریخ ہے جس نے دن نوح شناپ کا کردار ’’وِل بائرز‘‘ پہلے سیزن میں ہاکنز، انڈیانا سے غائب ہوجاتا ہے۔ 
آخری سیزن کے ۸؍ ایپی سوڈز کے عنوان یہ ہیں:

(۱) دی کرول (The Crawl)
(۲) دی وینیشنگ آف... (...The Vanishing of)
(۳) دی ٹرن بو ٹریپ (The Turnbow Trap)
(۴) سورسرر (Sorcerer)
(۵) شاک جوک (Shock Jock)
(۶) اسکیپ فرام کیمازوٹز (Escape from Camazotz)
(۷) دی برائٹ (The Bridge)
(۸) دی رائٹ سائیڈ اَپ (The Rightside Up)

نیٹ فلکس نے شو کے سیٹ سے تصاویر بھی جاری کیں جن میں تمام مرکزی کرداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس شو کا چوتھا سیزن ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK