• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم’ اینیمل ‘کا نیا گانا ’ پاپا میری جان‘ ریلیز

Updated: November 15, 2023, 5:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ’پاپا میری جان‘ یہ گانا باپ اور بیٹے کے رشتے کو بہترین انداز میں بیان کرتا ہے۔

`Papa Meri Jaan` release. Photo: INN
’ پاپا میری جان‘ ریلیز۔ تصویر : آئی این این

اینیمل کا نیا گانا’’پاپا میری جان‘‘ فلم کے کمزور پہلو کو اجاگر کرتا ہے یہ گانارنبیر اور انل کپور کی طرف سے ادا کئے گئے کرداروں کے درمیان جذباتی تعلق کو گہرائی سے بیان کرتا ہے۔ سونو نگم نے اس گانے کو گایا ہے جو ایک ہندوستانی باپ اور بیٹے کے درمیان مشترکہ رشتہ کی خوبصورت بیان کرتا ہے۔ فلم کے ٹیزر نےبھی رنبیر اور انل کے تعلقات کی پیچیدگی کا اشارہ دیا ہے۔ ہندی ورژن کے علاوہ، ’’پاپا میری جان‘‘ تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں بھی ریلیز ہوا ہے۔ اس میں کرداروں کی پیچیدہ پرتوں کی جھلک ملتی ہے۔
فلم اینیمل کی موسیقی نے فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے، گانے ’ہوا میں‘ اور ’سترنگا‘ کو بھی لوگوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
اینیمل میں رنبیر کپور ، رشمیکا مندانا کے علاوہ انل کپور بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بابی دیول ولین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اینیمل کو بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی ٹی سیریز، مراد کھیتانی کے سین ون اسٹوڈیوز اور پرنائے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرز نے پروڈیوس کیاہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کرائم ڈراما ہے جو یکم؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو مداحوں کو ایک دلچسپ سفر پر لے جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK