• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نمرت کورنئی فلم میں مصروف

Updated: May 17, 2022, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai

نمرت کور اس سال فلموں میں مصروف رہنے والی ہیں۔ فلم ’دسویں‘ میں اپنی اداکاری کیلئے زبردست پزیرائی حاصل کرنے اور’ فاؤنڈیشن ایس ٹو‘ مکمل کرنے کے بعد اداکارہ ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ کے ساتھ واپس آگئی ہیں۔

Nimrat Kaur.Picture:INN
نمرت کور ۔ تصویر: آئی این این

نمرت کور اس سال فلموں میں مصروف رہنے والی ہیں۔ فلم ’دسویں‘ میں اپنی اداکاری کیلئے زبردست پزیرائی حاصل کرنے اور’ فاؤنڈیشن ایس ٹو‘ مکمل کرنے کے بعد اداکارہ ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ کے ساتھ واپس آگئی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام پر اس ورسٹائل اسٹار نے ہمیں اپنی شوٹنگ کے پہلے دن کی ایک جھلک دکھائی۔ اپنے میک اپ روم سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’کچھ پرانا، کچھ نیا، کچھ چھپا ہوا، کچھ سچ!!‘‘اسی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے نمرت کورنے کہاکہ میں اس وقت بہت کچھ شیئر نہیں کر سکتی سوائے اس کے کہ ایک ڈائریکٹر ہے جس کے ساتھ میں کچھ عرصے سے کام کرنا چاہتی ہوں اور ایک ایسا رول  جسے میں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا ہے۔ اس سے قبل نمرت کور نے اپنی کار   اور میک اپ روم سے انسٹاگرام کی دو کہانیاں شیئر کی تھیں، جو ان کی نئی شروعات کا اشارہ دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK